امیتابھ بچن کے بی سی کے سیزن ۱۷؍ سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی میزبان بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سونی لیو نے ایک پروموکے ذریعے کے بی سی کے سیزن ۱۷؍ کا اعلان کیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ شو کے رجسٹریشن کی شروعات ہوچکی ہے۔
EPAPER
Updated: July 18, 2025, 9:18 PM IST | Mumbai
امیتابھ بچن کے بی سی کے سیزن ۱۷؍ سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی میزبان بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سونی لیو نے ایک پروموکے ذریعے کے بی سی کے سیزن ۱۷؍ کا اعلان کیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ شو کے رجسٹریشن کی شروعات ہوچکی ہے۔
امیتابھ بچن جلدہی اپنے مشہور ٹی وی شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘کے سیزن ۱۷؍ میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار ۲۰۰۰ء سے اس شو کی میزبانی کررہے ہیں جبکہ انہوں نے صرف شو کے تیسرے سیزن کی میزبانی نہیں کی تھی جسے شاہ رخ خان نے ہوسٹ کیا تھا۔ تاہم، کے بی سی کے۱۷؍ ویں سیزن سے بگ بی ٹی وی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان بن جائیں گے۔ سیاست کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے کے بی سی ۱۷؍ کے ہر ایپی سوڈ کیلئے ۵؍ کروڑروپے کامعاوضہ لیا ہے ۔ چونکہ یہ شو ہر ہفتے پانچ دنوں ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ امیتابھ بچن کو ایک ہفتے کی ۲۵؍ کروڑ روپے فیس ملتی ہے۔اس کے بعد سے امیتابھ بچن ہندوستان میں ٹی وی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان بن گئےہیں اور سلمان خان کو مات دے دی ہے۔ سلمان خان کو بوس او ٹی ٹی ۲ میں وی کینڈ کا وار کے ہر ایپی سوڈکیلئے ۱۲؍ کروڑ روپے اور ہفتے کے ۲۴؍ کروڑ روپے فیس ملتی تھی۔ تاہم، یہ نشاندہی بھی کی جانی چاہئے کہ سلمان خان شو کیلئے صرف ہفتے کے دو دن ہی شوٹنگ کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: آر مادھون اور کنگنا رناوت ۱۰؍ سال بعد ’’سرکل‘‘ میں ساتھ نظر آئیں گے
سونی ٹی وی نے ۴؍ اپریل کو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے سیزن ۱۷؍ کااعلان کیا ہے جس میںامیتابھ بچن کو دکھایا گیا ہےجن کے پیٹ میں درد ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ یہ شو ٹی وی پر واپس آرہا ہے۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ کے بی سی ۱۷؍ کیلئے رجسٹریشن کی شروعات ہوچکی ہے اور مداحوں پر زور دیا کہ وہ لائیو ایپس، ایس ایم ایس اور آئی وی آر کالزکے ذریعے کے بی سی کیلئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ امسال مئی میں بالی ووڈ ہنگامہ نے رپورٹ کیا تھا کہ ’’امیتابھ بچن ’’ذاتی وجوہات‘‘ کی وجہ سے کے بی سی سے نکل گئے ہیں اور سلمان خان ان کی جگہ کے بی سی کی میزبانی کریں گے۔ ‘‘ تاہم، بعد میں ان دعوؤں کی تردید کر دی گئی تھی۔ کے بی سی ۱۷؍ کو ۱۱؍اگست ۲۰۲۵ء سے سونی لیو پر نشر کیا جائے گا۔