شروری اور ویدانگ رائنا امتیاز علی کی اگلی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے- یہ تقسیم ہند پر مبنی فلم ہوگی جس کی شوٹنگ کا آغاز اگست میں ہوسکتا ہے- اس فلم میں نصیر الدین شاہ بھی کلیدی کردار نبھائیں گے-
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 7:25 PM IST | Mumbai
شروری اور ویدانگ رائنا امتیاز علی کی اگلی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے- یہ تقسیم ہند پر مبنی فلم ہوگی جس کی شوٹنگ کا آغاز اگست میں ہوسکتا ہے- اس فلم میں نصیر الدین شاہ بھی کلیدی کردار نبھائیں گے-
فلم "امر سنگھ چمکیلا" کی کامیابی کے بعد فلمساز امتیاز علی اپنی اگلی فلم پر توجہ دے رہے ہیں جو ایک لو اسٹوری ہوگی- ان کی اگلی فلم، جس میں ویدانگ رائنا اور شروری کلیدی کردار میں نظر آئیں
گے، ۱۹۴۰ء میں ہند پاک تقسیم کے پس منظر پر فلمائی جائے گی- اس فلم میں ہجرت کے دوران جذباتی کشمکش اور انسانی رشتوں کی تاریخی ہلچل کی عکاسی کی جائے ہے- ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ پنجاب میں کی جائے گی اور یہ دو افراد کی زندگی پر مبنی ہوگی جو تقسیم کے دوران علاحدہ ہوجاتے ہیں- ۱۹۴۰ء پر فلمائی گئی اس فلم میں تقسیم اور دو محبت کرنے والوں کے نظریے سے اس کے اثرات دکھائے جائیں گے- فلم میں شروری کے مدمقابل ویدانگ رائنا نظر آئیں گے- امتیاز علی مزید ۲؍ لیڈ ہیروئنوں کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ یہ فلم کی کہانی مختلف خاندانوں کے اطراف گھومتی ہے-" نصیر الدین شاہ بھی فلم کا حصہ ہیں- کوسٹیوم ڈیزائنر شیتل شرما، جنہوں نے "چمکیلا" میں امتیاز علی کے ساتھ کام کیا تھا، اگلے پروجیکٹ کیلئے ٹیم میں شامل ہوئی ہیں- حال ہی میں ویدانگ رائنا اور شروری نے فلم کے پری پروڈکشن کے مرحلے کے تحت لک ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا- اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق جاری رہا تو فلم کی شوٹنگ اگست میں شروع ہوجائے گی- ذرائع میں مزید کہا گیا ہے کہ "تھیم کے باوجود فلم میں پاکستان کو نہیں دکھایا جائے گا صرف اس کا حوالہ دیا جائے گا- فلم کے عنوان کا اعلان اب بھی نہیں کیا گیا ہے لیکن اپنی کاسٹ، تاریخی پس منظر اور امتیاز علی کی جذباتی کہانی بیان کرنے کے انداز کی وجہ سے اس فلم کو اتنی اہمیت حاصل ہے-
یہ بھی پڑھئے: جون ۲۰۲۵ء تک جنوبی ہند کی کل ۱۲؍ فلمیں ہندی میں ریلیز ہوئیں، تمام بری طرح فلاپ
یاد رہے کہ ویدانگ رائنا نے ۲۰۲۳ء میں زویا اختر کی ہدایتکاری میں بنی سیریز "دی آرچیز" سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی- بعد ازیں انہوں نے ۲۰۲۴ء کی فلم "جگرا" میں اداکاری کی تھی- علاوہ ازیں شروری نے ۲۰۱۵ء میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے کریئر کی شروعات کی تھی- انہوں نے ۲۰۲۰ء میں کبیر خان کی جنگی ڈراما سیریز "دی فورگوٹین آرمی: آزادی کیلئے" سے اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا- بعد ازیں انہوں نے فلم "ببلی اور بنٹی ۲" (۲۰۲۱ء) سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی- ۲۰۲۴ء میں فلم "منجیا" سے انہیں شہرت حاصل ہوئی تھی-