• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جون ۲۰۲۵ء تک جنوبی ہند کی کل ۱۲؍ فلمیں ہندی میں ریلیز ہوئیں، تمام بری طرح فلاپ

Updated: June 14, 2025, 5:21 PM IST | Mumbai

جون ۲۰۲۵ء تک جنوبی ہند کی ۱۲؍ فلمیں ہندی میں ریلیز کی گئیں جو بری طرح فلاپ ہوئیں- ان میں "گیم چینجر"، "ہٹ: دی تھرڈ کیس"، "ڈریگن" اور "ایل ۲: امپیوران" قابل ذکر ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

"باہوبلی ۲: دی کنکلیوژن"، "کے جی ایف چیپٹر ۲" اور "پشپا ۲: دی رول" جیسی فلموں کی باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی کے بعد سمجھا جارہا تھا کہ جنوبی ہند سنیما، ہندی سنیما پر غالب آگیا ہے۔ اسی وقت ہندی سنیما نے "جوان"، "پٹھان"، "اینیمل"، "چھاوا" اور "استری ۲" جیسی بلاک بسٹر فلمیم دیں۔ اس کے بعد بھی یہ کہا جارہا تھا کہ جنوبی ہند سنیما پھل پھول رہا ہے اور ہندی سنیما زوال کے راستے پر ہے۔ فلموں کی نمائش کرنے والے اکشے راٹھی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں رام گوپال ورما نے انکشاف کیا کہ "ہندی سنیما سے زیادہ جنوبی ہندی سنیما میں فلمیں فلاپ ہیں لیکن ہمیں صرف ان کی اچھی فلموں کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ اسی لئے یہ عام ہے کہ جنوبی ہندی سنیما، ہندی سنیما پر غالب آگیا ہے۔" 

رام گوپال ورما کا یہ بیان درست تھا- جون ۲۰۲۵ء تک جنوبی ہند کی ۱۲؍ فلمیں ہندی میں ریلیز ہوئیں اور تمام بری طرح فلاپ ہوئیں۔ ان میں سے کسی بھی فلم نے باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’اسپرٹ‘‘ تنازع کے بعد کبیر خان نے دپیکا پڈوکون کی حمایت کی

ذیل میں ان ۱۲؍ فلموں کے نام اور ان کا باکس آفس کاروبار پیش کیا جارہا ہے:

گیم چینجر (تیلگو، کتنا کاروبار کیا: ۳۲ء ۹۱؍ کروڑ روپے)
ڈاکو مہاراج (۳۷؍ لاکھ)
تھانڈیل (تیلگو، ۵۷؍ لاکھ)
اوڈیلا ۲، تیلگو، (۲۸؍ لاکھ)
ہٹ: دی تھرڈ کیس، تیلگو، ۴ء۵؍ لاکھ
ریٹرو تمل، ۴۳؍ لاکھ
ویدا مویارچی تمل (این اے، اعداد و شمار دستیاب نہیں)
ڈریگن (این اے) 
کنگسٹن، تمل، (این اے)
ٹھگ لائف، تمل، ۱ء ۶۵؍ کروڑ روپے
ایل ۲: امپیوران، ملیالم، ۲ء ۴۲؍ کروڑ روپے
آگا تھیا، تمل (۴۵؍ لاکھ)
ان میں سے ہندی میں ڈبٹ کی گئی تمام فلمیں یا تو باکس آفس پر فلاپ ہوئی ہے یا باکس آفس ڈیزاسٹر ثابت ہوئی ہیں۔ ۲۰۲۵ء میں باکس آفس پر ایک بھی جنوبی ہندی فلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی اگلی جنوبی ہندی فلموں میں "کبیرا" شامل ہے جو ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی- اس فلم میں ناگ ارجن، رشمیکا مندانا اور دھنش نے اداکاری کی ہے۔ بعد ازیں رجنی کانتھ، ناگ ارجن، اپیندر اور عامر خان کی اداکاری سے سجی فلم "کولی" ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK