Updated: September 25, 2025, 10:01 PM IST
| Mumbai
مسلسل تیسرے سال کرکٹر وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے بڑے سلیبریٹی کے طور پر ابھرے ہیں جن کا برانڈ ویلیو ۱ء۲۳۱؍ ملین ڈالر ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رنویر سنگھ ہیں جو گزشتہ سال بھی اسی مقام پر تھے۔ ان کا برانڈ ویلیو ۷ء۱۷۰؍ ملین ڈالر ہے جبکہ ۷ء۱۴۵؍ ملین ڈالر کے ساتھ شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔
کرکٹر وراٹ کوہلی۔ تصویر: آئی این این
کرول کی تازہ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۴ء میں مسلسل تیسرے سال کرکٹر وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے بڑے سلیبریٹی کے طور پر ابھرے ہیں جن کا برانڈ ویلیو ۱ء۲۳۱؍ ملین ڈالر ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رنویر سنگھ ہیں جو گزشتہ سال بھی اسی مقام پر تھے۔ ان کا برانڈ ویلیو ۷ء۱۷۰؍ ملین ڈالر ہے جبکہ ۷ء۱۴۵؍ ملین ڈالر کے ساتھ شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں یکے بعد دیگرے ۳؍ سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد شاہ رخ خان اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ ۴ء۱۱۶؍ ملین ڈالر کے ساتھ عالیہ بھٹ چوتھے اور۲ء۱۱۲؍ ملین ڈالر کے ساتھ سچن تینڈولکر ۵؍ ویں نمبر پر ہیں۔ ۱۰۸؍ ملین ڈالر کے ساتھ اکشے کمار چھٹے، ۹ء۱۰۲؍ ملین ڈالر کے ساتھ ایم ایس دھونی اور دپیکا پڈوکون، ۲ء۹۲؍ ملین ڈالر کے ساتھ رتیک روشن نویں اور ۷ء۸۳؍ ملین ڈالر کے ساتھ امیتابھ بچن ۱۰؍ ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: آرین خان کی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ نے ویور شپ کے ریکارڈ توڑدئیے
اس فہرست میں ایسے سلیبریٹی بھی شامل ہوئے ہیں جو گزشتہ سال اس فہرست میں نہیں تھے جن میں کریتی سینن، تمنا بھاٹیہ، جسپریت بمراہ اور اننیا پانڈے کے نام قابل ذکر ہیں۔ ٹاپ ۲۵؍ سلیبریٹیز کا مجموعی برانڈ ویلیو ۲؍ بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔