Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں ہندوستانی پرچم بردار ہوں گے

Updated: July 24, 2025, 10:09 PM IST | Mumbai

عامر خان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) ۲۰۲۵ء میں ہندوستانی پرچم بردار ہوں گے۔

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر: آئی این این

مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن ۲۰۲۵ء  میں ہندوستانی پرچم بردار ہوں گے۔ امسال انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) منایا جائے گا جس میں بالی ووڈ کے اداکار عامر خان اسپوٹ لائٹ میں نظر آئیں گے۔ ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ءکو عامر خان فیسٹیول کے یوم آزادی کے جشن میں ہندوستانی پرچم لہرائیں گے۔ پرچم لہرانے کی تقریب آئی ایف ایف ایم فیسٹیول کی تقریب کے قیمتی لمحات میں سے ایک ہے۔ اس فیسٹیول میں فنکار، فلمساز اور ہندوستانی اور بین الاقوامی سنیما کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور ہندوستانی سنیماکی کامیابی کا جشن منائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ہما قریشی کی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا

اپنی متاثر کن کہانیوں کیلئے مشہور عامر خان آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۵ء میں ہندوستانی پرچم لہرائیں گے۔ ’’لگان‘‘ سے لے کر ’’ستارے زمیں پر‘‘ تک عامر خان کے کام نے نہ صرف یہ کہ ہندوستانی بلکہ بین الاقوامی سطح پر نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ فیسٹیول کے ڈائریکٹر میتو بھومیک لانگے نے اس روایت کی جذباتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’آئی ایف ایف ایم کی پرچم کشائی کی تقریب ایک روایتی جشن سے کئی زیادہ ہے۔ یہ ایک گہرا جذباتی تجربہ ہے۔ فنکاروں، فلمساز اور ہندوستانی اور آسٹریلیوی کمیونٹیز کے درمیان غیر ملکی سرزمین پر ترنگے کو دیکھ کر ہمارے دل فخر سے بھر جائیں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ۵؍ دسمبر کو باکس آفس پر رنویر سنگھ، پربھاس اور شاہد کپور کی فلمیں ٹکرائیں گی

فیسٹیول کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ’’ عامر خان، جن کی آواز،وژن اور سنیما نے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر نسلوں پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، اس لمحے کی قیادت کریںگے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ عامر خان کی موجودگی ہندوستانی سنیما کی اسٹوری ٹیلنگ کی طاقت اور آئی ایف ایف ایم کے اقدار، اتحاد اور کثرت میں وحدت ، کی نمائندگی کرتی ہے۔ہم اس متاثر کن لمحے سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کااستقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:: منوج باجپائی اور رام گوپال ورما کی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ ۲۶؍ جولائی سے شروع ہوگی

کچھ آئی ایف ایف ایم کے بارے میں
گورنمنٹ آف وکٹوریہ کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) بیرون ممالک میں ہندوستانی سنیما کابڑا جشن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK