وشال بھردواج اورشاہد کپور کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ہی ریلیز کی جائے گی اور رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندر‘‘ اور پربھاس کی فلم ’’راجہ صاب‘‘ سےٹکرائے گی۔ یاد رہے کہ اب تک اس فلم کو کوئی نام نہیں دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 5:01 PM IST | Mumbai
وشال بھردواج اورشاہد کپور کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ہی ریلیز کی جائے گی اور رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندر‘‘ اور پربھاس کی فلم ’’راجہ صاب‘‘ سےٹکرائے گی۔ یاد رہے کہ اب تک اس فلم کو کوئی نام نہیں دیا گیا ہے۔
اپنی فلم ’’دیو‘‘ کے بعد شاہد کپور کے ستاھ اپنی اگلی فلم کیلئے شراکت داری کرنے کیلئے تیار ہیں جسے فی الحال ’’ارجن استرا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر کو باکس آفس پر دیگر متوقع فلموں جیسے رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندر‘‘ اور پربھاس کی فلم ’’راجا صاب‘‘ سے ٹکرائے گی۔ قبل ازیں رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ باکس آفس پر ارجن استرا کے اتنے فلموں سے ٹکرانے کی وجہ سے اس کی ریلیز میں تاخیر کی جاسکتی ہے لیکن اب ذرائع سے یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ فلمساز فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے اوریہ فلم اپنے شیڈول کے مطابق ہی ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: محمود فلمی افق پر کامیڈی کا درخشاں ستارہ تھے
شاہد کپور کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ کی ریلیز میں تاخیر نہیں کی گئی
بالی ووڈہنگامہ کی رپورٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ پہلے شاہد کپور کی فلم کی ریلیز کی تاریخ ۵؍ دسمبر منتخب کی گئی تھی۔ فلم کی شوٹنگ جوش و خروش سے جاری ہے۔ اس درمیان پروڈیوسرساجد ناڈیا والاپروجیکٹ کے تعلق سے پراعتماد ہیں اورانہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کرنے کی کوئی وجوہات سمجھ میں نہیں آتی۔ انڈسٹری انسائیڈر نے مزید کہا ہے کہ ’’ساجد ناڈیا والا نے فلم کی ریلیز کی تاریخ ۵؍ دسمبر کو اس لئے تبدیل نہیں کیا ہے کیونکہ وہ اپنے پروجیکٹ کے تعلق سے پراعتمادہیں۔‘‘ اگر شاہد کپور کی فلم کے فلمسازوں نے ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کے ساتھ آگے بڑھنے کا سوچا ہے تو ناظرین باکس آفس پر بہت سی فلموں کے ٹکرانے کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ رنویر سنگھ کی متوقع فلم ’’دھرندر‘‘، جس کی ہدایتکاری آدتیہ دھار نے انجام دی ہے، بھی اسی دن ریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے رنویر سنگھ کی سالگرہ کے دن فلم کا فرسٹ لُک ٹیزر ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی طرف سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ دوسری جانب پربھاس کی رومینٹک کامیڈی فلم ’’دی راجہ صاب‘‘ کے تعلق سے بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اُما دیوی نے ٹن ٹن کے نام سے ناظرین کو خوب ہنسایا
کچھ ’’ارجن استرا‘‘ کے بارے میں
اپنی فلم کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد کپور نے آئی اے این کو بتایا ہے کہ ’’ اس فلم کو ۱۹۹۰ء پر فلمایا گیا ہے جو ایک لو اسٹوری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’اس فلم کو ساجد ناڈیا والا نے پروڈیوس کیاہے جنہیں میں کافی عرصے سے جانتا ہوںاور میں ان کے ساتھ کام کرنے پر خوش بھی ہوں۔ اس فلم کی ہدایتکاری وشال سر نے انجام دی ہیں جن کے ساتھ میں نے بہت سی فلمیں کی ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ یہ ’’حیدر‘‘، ’’کمینے‘‘ اور ’’رنگون‘‘ کے بعد وشال بھردواج اور شاہد کپور کے اشتراک والی چوتھی فلم ہے۔ شاہد کپور کے علاوہ اس فلم میں دشاپٹانی، ترپتی ڈمری، نانا پاٹیکر اور رندیپ ہڈا نے بھی اداکاری کی ہے۔ اب تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔قبل ازیں پنک ویلا کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب اس فلم کا نام ’’ارجن استرا‘‘ نہیں ہے اور اسے ’’رومیو‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم، بدھ کو وشال بھردواج نے فلم کو ’’رومیو‘‘کا نام دیئے جانے کی خبر کو مسترد کیا تھا۔ اب تک فلمسازوں نے فلم کے نام کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔