اشان کھٹر نے کہا کہ فلم فیسٹیول میرے لئے سیکھنے کی جگہ ہے۔ انہوں نے فلموں سے اپنی رغبت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’میں دن میں ۶؍ فلمیں دیکھتا ہوں۔ جہاں فلمیں لوگوں کیلئے سیکھنے کا ذریعہ ہیں وہیں میں فلموں سے ہمیشہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘
EPAPER
Updated: June 23, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai
اشان کھٹر نے کہا کہ فلم فیسٹیول میرے لئے سیکھنے کی جگہ ہے۔ انہوں نے فلموں سے اپنی رغبت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’میں دن میں ۶؍ فلمیں دیکھتا ہوں۔ جہاں فلمیں لوگوں کیلئے سیکھنے کا ذریعہ ہیں وہیں میں فلموں سے ہمیشہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘
فلیشنگ کیمرہ اور ریڈ کارپیٹ پر چلنے کے بعد اشان کھٹر، صرف ایک نوجوان ادکار نہیں رہ گئے بلکہ وہ بالی ووڈ کی نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرچل رہے ہیں۔ کھٹر نے اپنی ترقی کو فلموں کے سیٹ تک محدود نہیں رکھا بلکہ انہوں نے دنیا کے سنیما سے سیکھنے کی کوشش کی۔ وہ ایک دن میں چھ فلمیں دیکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: مینا کماری کی زندگی پر مبنی فلم میں کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں
فلم فیسٹیول میرے لئے سیکھنے کی جگہ ہے
اشان کھٹر نے کہا کہ ’’فلم فیسٹیول میرے لئے سیکھنے کی جگہ ہیں۔‘‘ انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ سنیما سے کافی رغبت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ۳؍ برسوں سے میں نے بہت سے فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے کیونکہ میں جتنی فلمیں دیکھ سکتا تھا دیکھتا تھا۔ میرا ریکارڈ ایک دن میں چھ فلمیں دیکھنے کا تھا۔ میں فلموں سے سیکھنے کو ترجیح دیتا تھا۔ جہاں بہت سے افراد فلموں کو انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ بناتے ہیں وہیں میں فلموں کو ’’اسٹڈی مٹیریل‘‘ کے طور پر دیکھتا تھا، فلموں کی کہانی، اسٹائل اور اسٹوری ٹیلنگ میں ڈوب جاتا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو تنازع کا سامنا
اشان کھٹر نے کانز فلم فیسٹیول میں نہ صرف یہ کہ مداح یا دوسرے فنکاروں کو متاثر کرنے کیلئے واک کی تھی بلکہ انہوں نے اسکرین اور کہانی سنانے والوں کے درمیان اپنی جگہ بنائی ہے ۔ انہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے تعلق سے کہا کہ ’’کانز صرف ایک جگہ نہیں بلکہ ایک مقدس جگہ ہے۔ میرا ہمیشہ سے خواب تھا کہ میں اپنی فلم کے ساتھ وہاں جاؤں اور اب مجھے محسوس ہورہا ہے کہ میرے خواب کو تعبیر مل گئی۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں تھا جنہیں میں پسند کرتا ہوں اور سراہتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’شکتی مان‘‘ صرف رنویر سنگھ کے ساتھ ممکن ہے: مکیش کھنہ
’’ہوم باؤنڈ‘‘ کی ریلیز
اشان کھٹر، جنہیں حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز ’’دی رائلس‘‘ میں اداکاری کیلئے کافی تعریفیں موصول ہوئی ہیں ،اپنی اگلی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جس میں ان کے مدمقابل جھانوی کپور نے کلیدی کردارادا کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری نیرج گھیوان نے کی ہے جبکہ اس میں وشال جھیٹوا نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔