Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ ایکٹر کی فہرست میں ایشان کھٹر پہلے نمبر پر

Updated: June 05, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai

آئی ایم ڈی بی نے اس ہفتے کے سب سے مقبول اداکاروں کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں نوجوان اداکارایشان کھٹر سرفہرست ہیں۔

Ishaan Khatter. Photo: INN.
ایشان کھٹر۔ تصویر: آئی این این۔

آئی ایم ڈی بی نے اس ہفتے کے سب سے مقبول اداکاروں کی تازہ فہرست جاری کی ہے اور اس بار ایک حیران کن موڑ سامنے آیا ہے۔ توقعات کے برعکس، فہرست میں سرفہرست کوئی بالی ووڈ لیجنڈ جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان یا اکشے کمار نہیں بلکہ ایک نوجوان اداکارایشان کھٹر ہیں۔ ایشان نے نیٹ فلکس سیریز ’’دی رائلز ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر کے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس سیریز کی کامیابی کے باعث ایشان کھٹر اس وقت آئی ایم ڈی بی کی ہفتہ وار ٹاٹین ٹرینڈنگ اداکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: درشیل سفاری’’ ستارے زمین پر‘‘ میں کاسٹ نہ ہونے پر مایوس

دوسری پوزیشن پر شاہ رخ خان موجود ہیں جبکہ ایشوریا رائے اور سلمان خان نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایشان، اداکار راجیش کھٹر اور نیلیما عظیم کے بیٹے ہیں اور انہوں نے فلمی دنیا میں بہت کم عمری میں قدم رکھ دیا تھا۔ انہوں نے ۲۰۰۵ء میں بطور چائلڈ ایکٹر فلم ’’واہ! لائف ہو تو ایسی!‘‘ میں پہلا کردار ادا کیا۔ اپنے باقاعدہ فلمی کریئر کے آغاز سے قبل وہ اپنےبھائی شاہد کپور کی فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی کام کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشان جلد ہی نیرج گھایوان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’ ہوم باؤنڈ‘‘میں بھی نظر آئیں گے، جسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کا عالمی پریمیئر مئی۲۰۲۵ء میں کانز فلم فیسٹیول میں ہوا، تاہم، سینما گھروں میں ریلیز کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK