شاہ رخ خان نے "ستارے زمیں پر" کے سیٹ پر جاکر عامر خان اور فلم کی کاسٹ کو سرپرائز دیا- انہوں نے کاسٹ کے ساتھ گانا بھی گایا اور اپنی فلم "ڈون" کا مشہور مکالمہ بھی دہرایا- یاد رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 18, 2025, 9:11 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان نے "ستارے زمیں پر" کے سیٹ پر جاکر عامر خان اور فلم کی کاسٹ کو سرپرائز دیا- انہوں نے کاسٹ کے ساتھ گانا بھی گایا اور اپنی فلم "ڈون" کا مشہور مکالمہ بھی دہرایا- یاد رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
شاہ رخ خان نے "ستارے زمین پر" کے سیٹ پر جاکر عامر خان اور فلم کی کاسٹ کو سرپرائز دیا۔ جب شاہ رخ خان نے سیٹ پر سرپرائز وزٹ کیا اس وقت عامر خان اور کاسٹ فلم کے فٹ بال کے سین کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ فلم کی کاسٹ کے ساتھ شاہ رخ خان نے خوشگوار لمحات گزارے جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی ہمدردی اور ملنساری کی تعریف کی۔ شاہ رخ خان نے فلم کی کاسٹ کو بتایا کہ "عامر خان اکثر ان سے سیٹ پر آنے اور اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے اداکاروں سے ملنے پر اصرار کرتے تھے۔ جب عامر خان نے شاہ رخ خان سے فلم کی کاسٹ کا تعارف کروایا تو انہوں نے کنگ خان کو بتایا کہ ان کی کون سی فلمیں انہیں پسند ہیں۔ شاہ رخ خان نے نہ صرف یہ کہ کاسٹ کے ساتھ گانا گایا بلکہ انہوں نے اپنا مشہور پوز بھی دہرایا کیا۔ انہوں نے فلم "ڈان" کا اپنا مشہور مکالمہ بھی دہرایا۔
When Shah Rukh Khan surprised Aamir Khan & the Sitaare squad on the sets of Sitaare Zameen Par! 🙌@iamsrk @AKPPL_Official#ShahRukhKhan #AamirKhan #SitaareZameenPar #SRK #KingKhan #King pic.twitter.com/PtHM1Ikfws
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) June 18, 2025
یہ بھی پڑھئے: خوفزدہ ہوں کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کیسی دنیا چھوڑ کر جارہے ہیں: علی فضل
کچھ "ستارے زمیں پر" کے بارے میں
عامر خان کی فلم "ستارے زمیں پر" ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ جینیلیا دیشمکھ نے بھی کلیدی کردار نبھایا ہے۔ یہ ہسپانوی فلم "کیمپیونس" کا ری میک ہے۔ اس فلم میں آروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی ششانی، رشبھ جین، نمن مشرا، سمرن منگیشکر اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ علاوہ ازیں عامر خان نے فلم میں گلشن کا کردار ادا کیا ہے جو اہم باسکٹ بال ٹیم کے کوچ ہیں۔ اپنی ملازمت کھونے کے بعد عامر خان کو جیل جانے یا ۹۰؍ دن تک دماغی طور پر معذور بچوں کی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ بننے کا آپشن دیا جاتا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔