• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیمس گن کی ’’سپرمین‘‘ کا منافع زیک اسنائیڈر کی ’’مین آف اسٹیل‘‘ سے ۳؍ گنا زیادہ

Updated: September 08, 2025, 9:51 PM IST | Los Angeles

جیمس گن کی ’’سپرمین‘‘ نے منافع کے معاملے میں زیک اسنائیڈر کی ’’مین آف اسٹیل‘‘ (۲۰۱۳ء) کو پچھاڑ دیا ہے۔ وارنر بروز نے اس سے سال مسلسل ۷؍ فلمیں ایسی ریلیز کی ہیں جس نے پہلے ہفتے میں ۴۰؍ ملین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

Superman and the Man of Steel. Photo: INN
سپر مین اور مین آف اسٹیل۔ تصویر: آئی این این

وارنر بروز نے اسی سال مسلسل ۷؍ ویں ایسی فلم بنائی ہے جس نے پہلے ہفتے میں ۴۰؍ ملین ڈالر سے زائد کی کمائی کی ہے۔ ان ۷؍ فلموں میں شامل ہے ’’اے مائن کرافٹ مووی‘‘، ’’سنرس‘‘، ’’فائنل ڈیسٹی نیشن: بلڈ لائنس‘‘، ’’ایف ون‘‘، ’’سپر مین‘‘، ’’ویپنس‘‘ اور ’’دی کونجیورنگ ۴۔‘‘ ان تمام فلموں کی بلاک بسٹر کامیابی سے اسٹوڈیو کو ۶۰۰؍ ملین ڈالر کا منافع ہوا ہے۔ ورائٹی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وارنر بروز کی ’’سپر مین‘‘ جس کے ہدایتکار جیمس گن ہیں، نے آمدنی کے معاملے میں زیک اسنائیڈر کی ’’مین آف اسٹیل‘‘ کو پچھاڑ دیا ہے اور اس سے ۳؍ گنا زیادہ کمائی کی ہے۔ ’’سپر مین‘‘ کا بجٹ ۲۲۵؍ ملین ڈالر تھا اور اس نے اب تک ۶۱۷؍ ملین ڈالر کمائے ہیں۔ اس طرح فلم کا خالص منافع ۱۲۵؍ ملین ڈالر (۱۱۰۲؍ کروڑ روپے) ہے۔ دوسری جانب، زیک اسنائیڈر کی ’’مین آف اسٹیل‘‘ (۲۰۱۳ء) کا خالص منافع ۷۰ء۴۲؍ ملین ڈالر تھا جو ’’سپرمین‘‘ کی آمدنی کا ایک تہائی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’وینز ڈے‘‘ سیزن ۲ کے ’’اوم شانتی اوم‘‘سے متاثر ہوکر بنانے کا دعویٰ

’’سنرز‘‘ کا منافع ۶۰؍ ملین ڈالر، ’’فائنل ڈیسٹی نیشن: بلڈ لائنس‘‘ کا منافع ۷۵؍ ملین ڈالر، ’’ویپنس‘‘ کا ۶۵؍ ملین ڈالر، ’’ایف ون‘‘ کا ۳۴؍ ملین ڈالر اور ’’مائن کرافٹ مووی‘‘ نے ۲۰۰؍ ملین ڈالر کمائے ہیں۔ ’’دی کونجیورنگ ۴‘‘ فی الحال تھیٹروں میں ہے جس نے پہلے ہفتے میں ۸۳؍ ملین ڈالر کا کاروبار کرکے دنیا کی پہلے ہی ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری ہارر فلم بن گئی ہے۔ پہلے نمبر پر ’’اِٹ‘‘ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وارنر بروز کی آنے والی فلموں کیلئے مداح پُرجوش ہیں جن میں ’’پیس میکر‘‘ کا سیزن ۲؍ فی الوقت جیو ہاٹ اسٹار پر نشر ہورہا ہے جبکہ ’’لینٹرنس‘‘ ۲۰۲۶ء کے اوائل اور ’’سپر گرل‘‘ ۲۶؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ ۱۱؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو ’’کلے فیس‘ اور ۹؍ جولائی ۲۰۲۷ء کو ’’مین آف ٹومارو‘‘ ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK