سوشل میڈیا صارفین نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کے ساتویںایپی سوڈ کا ایک منظر دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ اسے شاہ رخ خان کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ اور ’’میں ہوں نا‘‘ سے متاثرہوکر بنایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai
سوشل میڈیا صارفین نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کے ساتویںایپی سوڈ کا ایک منظر دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ اسے شاہ رخ خان کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ اور ’’میں ہوں نا‘‘ سے متاثرہوکر بنایا گیا ہے۔
نیٹ فلکس کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں سے ایک ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کے ساتویں ایپی سوڈ کو شاہ رخ خان کی اداکاری اور فرح خان کی ہدایتکاری میں بنی دو فلموں ’’اوم شانتی اوم‘‘ اور ’’میں ہوں نا‘‘سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ الفریڈ گوکھ اورمائلس ملر کی سیریز کے سیزن ۲؍ کے ساتویں ایپی سوڈ کو’’اوم شانتی اوم‘‘ کے آخری نغمے ’’داستان عشق اوم شانتی اوم‘‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی
یہ نشاندہی کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ ’’بالی ووڈ کے تمام شائقین، کیاآپ میں سے کسی کو ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کے ساتویں ایپی سوڈ، جس میں اینیڈ اور ایگنیس پوری اسکول کے سامنے رقص کررہے ہیں، میں اوم شانتی اوم کی جھلک دکھائی دی؟‘‘دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’وینز ڈے کاآخری ایپی سوڈدیکھنے کے بعد ’’اوم شانتی اوم‘‘ کی یاد آئی، میں شکایت نہیں کر رہا، یہ واقعی بہترین تھا۔‘‘
’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کو ’’اوم شانتی اوم‘‘ سے متاثر ہوکر بنانا کوئی اتفاق نہیں ؟
ہالی ووڈ اداکارہ کیتھرین زیٹاجونس، جنہوں نے ویب سیریز میں موٹیریشیا ایڈمز کا کردار نبھایا ہے، شاہ رخ خان کی مداح ہیں اور انہوں نے کئی مرتبہ ’’اوم شانتی اوم‘‘ دیکھی ہے۔تاہم، حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کا نغمہ ’’دھوم تانا‘‘ شیئر کیا تھا۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’ہم یو ایس اوپن میں ٹرمپ کے اپنی جگہ لینے کا انتظار کر رہے تھے۔کار میں انتظار کرتے وقت ’’اوم شانتی اوم‘‘ سے لطف اندوزہورہے تھے۔‘‘یاد رہے کہ ’’وینز ڈے‘‘ کا سیزن ۲؍ نیٹ فلکس پر موجود ہے۔