جھانوی کپور اس وقت اپنی اگلی فلم ’’پیدی‘‘کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں وہ رام چرن کے مقابل مرکزی خاتون کردار ادا کر رہی ہیں۔ اسی دوران وہ ایک ایونٹ میں کرکٹ کھیلتی نظر آئیں۔
EPAPER
Updated: May 21, 2026, 12:31 PM IST | Mumbai
جھانوی کپور اس وقت اپنی اگلی فلم ’’پیدی‘‘کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں وہ رام چرن کے مقابل مرکزی خاتون کردار ادا کر رہی ہیں۔ اسی دوران وہ ایک ایونٹ میں کرکٹ کھیلتی نظر آئیں۔
جھانوی کپور کی فلم پیدی ۴؍ جون کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں رام چرن مرکزی کردار میں ہیں۔ ٹریلر لانچ ایونٹ میں جھانوی نے اپنے کردار کے بارے میں بھی کافی بات کی۔ اسی دوران ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کرکٹ کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ پیٹ کمنز بولنگ کر رہے ہیں۔
Pat Cummins bowling to Janhvi Kapoor during an event 😂
— Rohan💫 (@rohann__45) May 20, 2026
He would’ve never imagined that after dominating batters for years, one day he’d be bowling to a Bollywood actress at an event 😭 pic.twitter.com/NTiMWGqnYH
جھانوی نے اتنا طاقتور شاٹ مارا کہ گیند وہاں موجود ایک شخص کے فون سے جا ٹکرائی اور فون زمین پر گر گیا۔ بعد میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’جس کسی کی آنکھ یا فون پر گیند لگی، میں اس سے معذرت چاہتی ہوں۔ واضح ہے کہ میں ابھی بھی اپنا کنٹرول بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں، لیکن ہمیشہ ایک نیو بیلنس بیبی رہوں گی۔‘‘ ایونٹ کے دوران جھانوی نے بہت آرام دہ لباس پہنا ہوا تھا اور ان کا لُک بھی مداحوں کو کافی پسند آیا۔
یہ بھی پڑھئے:انجنا سُکھانی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ میں نظر آئیں گی
یہ ایونٹ ڈی ایل ایف مال میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں پیٹ کمنز اور جھانوی کپور نے کرکٹ کھیلا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی اسٹرائیک پر تھیں جبکہ کمنز بولنگ کر رہے تھے۔ شاٹ لگنے کے بعد گیند اسٹیج کے قریب موجود تماشائیوں کی طرف گئی، جہاں لوگ ویڈیو بنا رہے تھے۔ ویڈیو میں رن وجے سنگھا کو فون اور گیند اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر دلچسپ ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایران نے مناب اسکول کے تعلق سے امریکہ کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا
ایک صارف نے لکھا’’جس بولر کے سامنے سب خاموش ہو جاتے ہیں، اسے جھانوی کپور نے ایسا شاٹ مار دیا!‘‘۔جس شخص کے فون پر گیند لگی، اس نے بھی یہ ویڈیو قریب سے ریکارڈ کی تھی، اور اسی پر اداکارہ نے معافی مانگی۔ یاد رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی فلم مسٹر اور مسز ماہی کے لیے باقاعدہ کرکٹ ٹریننگ بھی لی تھی، جس میں وہ کرکٹ کھیلتی نظر آئی تھیں۔ فی الحال وہ پیدی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔