• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرن جوہر کا ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے ممکنہ ریمیک کی کاسٹ کا اشارہ

Updated: November 13, 2025, 9:05 PM IST | Mumbai

کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا ریمیک بنایا گیا تو وہ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور اننیا پانڈے کو مرکزی کرداروں میں دیکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے ٹینا کے کردار کیلئے سارہ علی خان اور جھانوی کپور کو بھی ممکنہ انتخاب قرار دیا۔

Karan Johar. Picture: INN
کرن جوہر۔ تصویر: آئی این این

ری میکس کے موجودہ دور میں تقریباً ہر لازوال کلاسک کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپس لانے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔ ہدایتکار کرن جوہر بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ ریمیکس فلموں نے نئی امکانات کی دنیا کھول دی ہے۔ ان کی مشہور فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ نے ۲۵؍ سال کی شاندار کامیابی دیکھی ہے، اور اب پہلی بار جوہر نے اس کے ممکنہ ریمیک کیلئے اپنی پسندیدہ کاسٹ کا ذکر کیا ہے۔ منترا گلیم میٹ کیلئے معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ اگر مستقبل میں فلم کا ریمیک بنایا جائے تو وہ عالیہ بھٹ کو انجلی، رنویر سنگھ کو راہل اور اننیا پانڈے کو ٹینا کے کردار میں دیکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹینا کا کردار لچکدار ہے اور اس کردار کیلئےکئی اور اداکاراؤں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:۱۱؍ ماہ میں ۵؍ ہٹ فلمیں، رشمیکا مندانا ’’دی اسٹار آف ۲۰۲۵ء‘‘ بن گئیں

کرن جوہر نے مزید کہا کہ ٹینا کے کردار کیلئے سارہ علی خان اور جھانوی کپور بھی اچھا انتخاب ہوسکتی ہیں۔ اگرچہ یہ سب ایک فرضی گفتگو ہے، لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مستقبل میں ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے ریمیک کی گنجائش ہے، پھر چاہے اس میں کئی دہائیاں کیوں نہ لگ جائے۔ کرن جوہر، جن پر اکثر نیپو بچوں کو زیادہ مواقع دینے کا الزام لگتا ہے، نے کہا کہ وہ ایسا والدین کی پسندیدگی کی وجہ سے نہیں کرتے۔ ان کے مطابق نیپو اداکاراؤں اور اداکاروں میں سے کسی کے والدین نے انہیں کبھی فون نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ وہ خود ہی ان سے رابطہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ وہ نیپو بے بی ہیں، میں نے انہیں بڑا ہوتے دیکھا ہے۔ لیکن کبھی کسی والدین نے مجھے کال نہیں کی، ہمیشہ میں ہی انہیں کال کرتا ہوں۔‘‘ جوہر کے مطابق وہ ان نوجوان فنکاروں کو کام دیتے ہیں جنہیں وہ برسوں سے جانتے ہیں۔ حیران کن طور پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر نیپو اداکار ان کی پیشکش قبول نہیں کرتا۔ کئی نے ان کے ساتھ فلم کرنے کی آفر بھی ٹھکرا دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK