• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاردک پانڈیا تنازع کے بعد کبھی کسی کرکٹر کو ’کافی وِد کرن‘ پر مدعو نہیں کیا: کرن جوہر

Updated: November 08, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai

۲۰۱۹ء میں کرن جوہر کے شو ’’کافی وِد کرن‘‘ کے ایک ایپی سوڈ میں کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کی شرکت نے شدید تنازع کو جنم دیا، جس کے بعد کرن جوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ دوبارہ کسی کرکٹر کو اپنے شو پر مدعو نہیں کریں گے۔

Karan Johar. Picture: INN
کرن جوہر۔ تصویر: آئی این این

۲۰۱۹ء میں فلمساز کرن جوہر نے اپنے مشہور شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو مدعو کیا۔ تاہم، اس ایپی سوڈ کے نشر ہونے کے فوراً بعد ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا، جس نے نہ صرف شو بلکہ ہندوستانی کرکٹ حلقوں میں بھی ہلچل مچا دی۔ شو کے دوران ہاردک پانڈیا نے خواتین سے متعلق غیر مناسب اور جنسی نوعیت کے تبصرے کئے، جنہیں ناظرین نے توہین آمیز اور جنس پرستانہ قرار دیا۔ ان بیانات پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد بی سی سی آئی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانڈیا اور راہل دونوں کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے معطل کر دیا اور ان سے وضاحت طلب کی۔اس واقعے نے نہ صرف کرکٹ کی دنیا بلکہ تفریحی صنعت میں بھی بحث چھیڑ دی کہ مشہور شخصیات کو میڈیا میں کس طرح کے بیانات دینے چاہئیں۔ اس دوران اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے متنازع ایپی سوڈ کو آن لائن سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھئے: گوا میں ۲۰؍نومبر سے انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

حالیہ دنوں میں، کرن جوہر نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران اس واقعے پر بات کی۔ جب ثانیہ نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی وراٹ کوہلی کو شو پر بلایا ہے، تو کرن نے جواب دیا کہ ’’میں نے وراٹ سے کبھی نہیں پوچھا، اور ہاردک اور راہل کے واقعے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب کسی کرکٹر کو نہیں بلاؤں گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس تنازع کے بعد میں محتاط ہوگیا ہوں۔ بہت سے لوگ ہیں جن سے مجھے لگا کہ وہ آئیں گے نہیں، اس لئےمیں نے انہیں بلانے کی کوشش ہی نہیں کی۔‘‘
کرن نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ایک بالی ووڈ اسٹار بھی ہیں جو پچھلے تین سیزن سے شو میں آنے سے انکار کر رہے ہیں:’’مکو بھائی! وہ پہلے آ چکے ہیں، مگر تین سیزن سے نہیں آ رہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کمل ہاسن نےکئی زبانوں کی فلموں کے مختلف شعبوں میں کام کیا

راہل کا اعتراف
تنازع کے بعد، کے ایل راہل نے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کیلئے ایک ذاتی جھٹکا تھا۔ انہوں نے نکھل کامت کے پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ انٹرویو ایک الگ دنیا تھی۔ اس نے مجھے مکمل طور پر بدل دیا۔ میں بہت کچھ سیکھا۔‘‘ راہل کے مطابق، اس واقعے نے انہیں زیادہ ذمہ دار اور محتاط بنا دیا، خاص طور پر میڈیا میں اپنے الفاظ کے انتخاب کے حوالے سے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’۱۲۰؍بہادر‘‘کا ٹریلر: امیتابھ بچن نے فرحان اختر کی فلم میں مداحوں کو حیران کردیا

واقعے کے اثرات
یہ تنازع ہندوستانی کرکٹ اور شوبز دونوں کیلئےایک سبق آموز واقعہ ثابت ہوا۔جہاں کرکٹرز نے اپنی غلطی تسلیم کی، وہیں کرن جوہر نے بطور میزبان اپنی ذمہ داریوں کے دائرے پر غور کیا۔ آج تک، وہ کسی کرکٹر کو شو میں نہ بلانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK