Inquilab Logo Happiest Places to Work

کم کارڈیشین نے ’’اسٹیم سیل سرجری‘‘ کا سفر شیئر کیا، ڈاکٹر عدیل خان سے ملوایا

Updated: August 09, 2025, 7:05 PM IST | New York

کم کارڈیشین ۲؍ سال سے کندھے کے درد میں مبتلا تھیں جس کا علاج انہوں نے اسٹیم سیل تھیراپی سے کروایا اور ڈاکٹر عدیل خان کو اس تھیراپی کا جادوگر قرار دیا۔

Kim Kardashian. Picture: INN
کم کارڈیشین۔ تصویر: آئی این این

کم کارڈیشین کے تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں نظر آنے والے ڈاکٹر عدیل خان انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ کارڈیشین نے انہیں ’’اسٹیم سیل تھیراپی‘‘ کا جادوگر قرار دیا ہے۔ یاد ر ہے کہ عدیل خان نے اس سے قبل کرس ہیمس ورتھ اور شلپا شیٹی کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ کارڈیشین نے جب سوشل میڈیا پر اپنی اسٹیم سیل تھیراپی کا پوسٹ جاری کیا تو بیشتر صارفین نے ان پر تنقید کی کہ ہم تمہاری طرح ارب پتی نہیں ہیں ، اور اتنا مہنگا علاج نہیں کرواسکتے۔ 

یہ بھی پڑھئے:آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا رکشا بندھن پر جذباتی پیغام

۸؍ اگست کو جاری کئے گئے پوسٹ میں وہ بتاتی ہیں کہ کس طرح اس علاج میں ڈاکٹر عدیل نے ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’دو سال قبل ورزش کے دوران میرا کندھا بری طرح متاثر ہوا تھا اور مَیں کچھ بھی کرنے سے قاصر تھی مگر ڈاکٹر عدیل نے اسٹیم سیل تھیراپی سے اسے پھر سے پہلے جیسا کردیا ہے۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Adeel Khan, MD (@dr.akhan)

واضح رہے کہ عدیل خان پاکستانی نژاد کنیڈین ڈاکٹر ہیں جو ایٹرنا ہیلتھ نامی میڈیسن کمپنی کے مالک ہیں۔ وہ اسٹیم سیل تھیراپی کے ماہر ہیں اور اس شعبے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے درجنوں پوڈ کاسٹ اور یوٹیوب ویڈیوز کا حصہ بن چکے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے کہا تھا کہ وہ کنیڈا چھوڑ کر دبئی منتقل ہورہے ہیں کیونکہ کنیڈا، امریکہ (شمالی امریکہ) کے قوانین اسٹیم سیل علاج کی اجازت نہیں دیتے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے کلائنٹس کی فہرست میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ، اسپورٹس اور دنیا بھر کی مشہور شخصیات کے نام شامل ہیں جن میں زیک ایفرون، ٹونی رابنسن، جسٹن بالڈونی اور کرس بمسٹیڈکے نام قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK