نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو۳۲۳؍ رنز سے ہرادیا۔ میزبان ٹیم نے۳؍ ٹیسٹ میچ کی سیریز ۰۔۲؍سے جیت لی۔ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے جانےو الے میچ میں نیوزی لینڈ نے۴۶۲؍ رنز کا ہدف دیا تھا۔
EPAPER
Updated: December 22, 2025, 4:00 PM IST | Wellington
نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو۳۲۳؍ رنز سے ہرادیا۔ میزبان ٹیم نے۳؍ ٹیسٹ میچ کی سیریز ۰۔۲؍سے جیت لی۔ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے جانےو الے میچ میں نیوزی لینڈ نے۴۶۲؍ رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو۳۲۳؍ رنز سے ہرادیا۔ میزبان ٹیم نے۳؍ ٹیسٹ میچ کی سیریز ۰۔۲؍سے جیت لی۔ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے جانےو الے میچ میں نیوزی لینڈ نے۴۶۲؍ رنز کا ہدف دیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ۱۳۸؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے ۶۷؍رن اور جان کیمپ بیل نے ۱۶؍ رنز بنائے جبکہ ۷؍کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہ پہنچ سکے۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں اوپنر نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔
یہ بھی پڑھئے:آج ہے قومی یوم ریاضی،یہ کیوں منایا جاتا ہے؟
پہلی اننگز میں کپتان ٹام لاتھم نے ۱۳۷؍رن اور ڈیون کانوے نے۲۲۷؍ رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں ٹام لاتھم نے۱۰۱؍رن اور ڈیون کانوے نے۱۰۰؍ رنز اسکور کئے۔ اس ٹیسٹ میچ سے قبل کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویلنگڈن کے مقام پر نیوزی لینڈ نے ۹؍وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے ۵؍ اور اعجاز پٹیل نے ۳؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز ۵۷۵؍ رنز۸؍ کھلاڑی آؤٹ اور دوسری اننگز ۳۰۶؍ رنز۲؍ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں۴۲۰؍ رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے پلیئر آف دی میچ اور جیکب ڈفی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں ہندوستانی ویزا کی درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو رینکنگ میں دو درجے بہتری حاصل ہوئی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی حالیہ فتوحات نے اسے دوسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ تیسرے اور سری لنکا چوتھے انگلینڈ ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اگلا میچ کے نتائج پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال میں مزید تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔