کے کے مینن کےمشہور شو ’’اسپیشل اوپس‘‘ کے سیزن ۲؍ کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ شو پہلے ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جانے والا تھا جو اب ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: July 09, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai
کے کے مینن کےمشہور شو ’’اسپیشل اوپس‘‘ کے سیزن ۲؍ کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ شو پہلے ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جانے والا تھا جو اب ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگا۔
کے کے مینن کی ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘ کے سیزن ۲؍ کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے جو اب ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا۔ قبل ازیں یہ شو ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جانے والا تھا۔ جیو ہاٹ اسٹار نے سیریز کے پوسٹر کے ساتھ ایکس پر شو کے سیزن ۲؍ کی ریلیز کے ملتوی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمت اور اسکوائڈ تیار ہیں اور یہ انتظار کے قابل ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم ’’دی وائیوز‘‘ کا اعلان، بالی ووڈکی ’’حقیقت‘‘ دکھائیں گے
اس شو میں پرکاش راج، ٹوٹا رائے چودھری، دلیپ تہل اور گوتمی کپور اداکاری کریں گے جبکہ طاہر راج بھاسن نے اس میں ویلن کا کردار نبھایا ہے۔ کورونا کی وباء کے بعد ’’اسپیشل اوپس‘‘ کی شروعات ۲۰۲۰ء میں ہوئی تھی جو اپنی ریلیز کے بعد مداحوں کا پسندیدہ شو بن گیا تھا۔ اس شو کو نیرج پانڈے نے بنایا ہے جو ’’اے وینس ڈے‘‘، ’’بیبی‘‘ اور اسپیشل ۲۶‘‘ جیسے اپنے مشہور شوز کیلئے جانے جاتے ہیں۔ شو کے پہلے سیزن کے بیانیے اور ہدایتکاری کو کافی پسند کیا گیا تھا جبکہ اس کے طاقتور پرفارمنسس کو بھی سراہا گیا تھا۔ یہ شو انٹیلی جنس آفیسر ہمت سنگھ پر مبنی ہے جو ایک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک مشن پر جاتے ہیں۔