Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی

Updated: March 24, 2026, 1:54 PM IST | Kolkata

کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) آکاش دیپ کے متبادل کے طور پر ودربھ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکے لیے اپنے ساتھ جوڑے گی۔ کولکاتا میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران کے کے آر کے سی ای او وینکی میسور نے اس کا اعلان کیا۔

Saurabh Dubey.Photo:INN
سوربھ دوبے۔ تصویر:آئی این این

کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) آکاش دیپ کے متبادل کے طور پر ودربھ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکے لیے اپنے ساتھ جوڑے گی۔ کولکاتا میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران کے کے آر کے سی ای او وینکی میسور نے اس کا اعلان کیا۔
دوبے آئی پی ایل میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے اور سینئر سطح پر اب تک ۱۱؍ میچ کھیلنے والے دوبے نے پچھلے ڈھائی برسوں سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہوں نے آخری بار ۲۰۲۳ء میں ایک ٹی ۲۰؍ میچ میں ودربھ کی نمائندگی کی تھی۔ تاہم، انہوں نے گزشتہ سال ودربھ پرو ٹی۲۰؍ لیگ میں اورنج ٹائیگرز کے لیے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے ۲۰۲۲ء میں خریدا تھا لیکن چوٹ کی وجہ سے وہ باہر ہوگئے۔ وہ ممبئی انڈینس کے نیٹ گیندباز بھی رہ چکے ہیں۔۲۸؍ سالہ دوبے نے پہلی بار ۲۰۱۹ء میں اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے دوران توجہ حاصل کی تھی، جہاں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز تھے۔ 
کے کے آر پچھلے ایک ہفتے سے ٹرائلز کا انعقاد کرا رہی تھی اور آکاش دیپ کے علاوہ  ہرشیت رانا کا بھی ممکنہ متبادل تلاش رہی تھی۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے دیگر گیند بازوں میں نودیپ سینی، کے ایم آصف، سمرجیت سنگھ، آکاش مدھوال اور سندیپ واریر شامل تھے۔


میسور نے کہاکہ ’’ہیڈ کوچ ابھیشیک نائر نے ممکنہ متبادل تلاش کرنے کے لحاظ سے بہت اچھا کام کیا ہے تاکہ کوچ ان متبادل کو دیکھ سکیں نیز  ہماری ٹریننگ اور پریکٹس میچوں کا حصہ بن سکیں۔ یقینی طورپر ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے نے سب کی توجہ مبذول کروائی۔ کوچ بہت پرجوش تھے اور انہوں نے کہاکہ ’’یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہیں ہم آکاش دیپ کی جگہ اپنی ٹیم میں  شامل کرنا چاہیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ہاکی انڈیا کے سالانہ ایوارڈس کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان


ابتدائی مقابلے مس کرنے جارہے متیشا پتیرانہ کے بارے میں میسور نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیز گیند باز شرکت کر سکیں گے۔ کے کے آر کے ہیڈ کوچ ابھیشیک نائر نے حال ہی میں کہا تھا کہ پتیرانا اپریل کے وسط تک دستیاب ہوجائیں گے۔ پتیرانہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:’ایران سے یکجہتی ہی آبنائے ہرمز سے گزرنے کا راستہ ہے‘

میسور نے کہاکہ ’’ہم ان سے اور بورڈ (ایس ایل سی) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم جلدی نہیں کرنا چاہتے؛ ان چیزوں میں وقت لگتا ہے۔ امید ہے کہ ہمیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘ آکاش دیپ پیٹھ کے نچلے حصے کی چوٹ سے ٹھیک نہ ہونے کے بعد ہفتہ کو آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے باہرہوگئے۔ وہ اس وقت سینٹر آف ایکسی لینس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تقریباً تین ماہ لگیں گے۔ رانا گھٹنے کی انجری سے پریشان ہیں۔ دوبے فاسٹ بولنگ  اٹیک سے جڑیں گے اس میں پتیرانہ، بلیسنگ مزاربانی، ویبھو اروڑہ، کارتک تیاگی اور عُمران ملک شامل ہیں۔ ٹیم میں کیمرون گرین بھی فاسٹ بولنگ  آل راؤنڈر کے طور پر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK