• Thu, 01 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چار سال بعد کورین بینڈ بی ٹی ایس کی واپسی، مداح پُرجوش

Updated: January 01, 2026, 6:09 PM IST | Mumbai

معروف کورین بینڈ بی ٹی ایس نے ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو اپنی باضابطہ واپسی کا اعلان کیا ہے۔ یہ ۲۰۲۲ء کے بعد ان کا پہلا مکمل گروپ البم ہوگا۔ اراکین نے اپنی ’’آرمی‘‘ کے نام جذباتی خطوط لکھ کر اپنے انتظار، شکرگزاری اور مستقبل کے منصوبوں کا اظہار کیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

عالمی شہرت یافتہ کے پوپ بوائے بینڈ بی ٹی ایس جو ’’فیک لو‘‘، ڈائنا مائٹ‘‘ اور ’’پرمیشن ٹو ڈانس‘‘ جیسے سپر ہٹ گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہوا، بالآخر طویل انتظار کے بعد واپسی کیلئے تیار ہے۔ مداحوں کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ بی ٹی ایس کی ایجنسی بگ ہٹ میوزک نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ گروپ ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو اپنا نیا البم ریلیز کرے گا۔یاد رہے کہ یہ ۲۰۲۲ء کے بعد پہلا موقع ہوگا جب بی ٹی ایس ایک مکمل گروپ کے طور پر نیا البم پیش کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق گروپ کے اراکین نے اپنے مداحوں، جنہیں آرمیکہا جاتا ہے، کو ہاتھ سے لکھے گئے خطوط بھیجے، جن میں واپسی کی تاریخ اور اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور کی ’’لو اینڈ وار‘‘ کی ریلیز ایک بار پھر مؤخر، ’’رامائن‘‘ کی ٹیم مایوس

ان خطوط میں لیڈر آر ایم نے لکھا کہ ’’ ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء ہم سے زیادہ کسی نے اس واپسی کا انتظار نہیں کیا۔‘‘ جن نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آپ کے صبر کے بے حد شکر گزار ہیں۔‘‘ سوگا نے لکھاکہ ’’آئیے اس سال بھی ایک دوسرے کے ساتھ خوشی اور محبت بانٹیں۔‘‘ جے ہوپ نے کہا کہ ’’جس چیز کا ہم تصور کر رہے تھے، وہ آخرکار حقیقت بننے جا رہی ہے۔‘‘جِمن کے مطابق:’’جس سال کا ہم انتظار کر رہے تھے، وہ آ ہی گیا ہے۔‘‘ وی (V) نے مداحوں کو یقین دلایا کہ ’’۲۰۲۶ء میں ہم مزید قیمتی یادیں بنائیں گے، براہِ کرم انتظار کریں۔‘‘ جبکہ جنگ کوک نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’’مجھے آپ سب کی بہت یاد آتی ہے، اس سال بھی آپ کے تعاون کی امید ہے۔‘‘
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن مداحوں کو خطوط موصول نہیں ہوئے، وہ اسی پیغام تک اس ماہ کے آخر میں فین پلیٹ فارم Weverse پر رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اراکین نے امید ظاہر کی کہ ان کی واپسی محفوظ اور کامیاب ہوگی اور نیا البم شاندار کارکردگی دکھائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، البم ریلیز کے بعد بی ٹی ایس عالمی دورے (ورلڈ ٹور) پر بھی روانہ ہوگا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھئے: بیونسے ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل

بی ٹی ایس کون ہیں؟
بی ٹی ایس، جسے Bangtan Sonyeondan یا Bangtan Boys بھی کہا جاتا ہے، جنوبی کوریا کا ایک مشہور بوائے بینڈ ہے جو ۲۰۱۰ء میں تشکیل پایا۔ گروپ جن، سوگا، جے ہوپ، آر ایم، جِمن، وی اور جنگ کوک پر مشتمل ہے۔ بی ٹی ایس نہ صرف گلوکاری بلکہ اپنے گانوں کی تحریر اور پروڈکشن میں بھی براہِ راست شامل رہتا ہے۔ گروپ نے ۲۰۱۳ء میں اپنا پہلا سنگل البم لانچ کیا تھا۔ ابتدا میں انہیں ہپ ہاپ گروپ کے طور پر جانا گیا، مگر وقت کے ساتھ انہوں نے اپنے موضوعات کو اسکول لائف، ذہنی صحت، خود سے محبت، سماجی مسائل، ادب اور فلسفے تک وسعت دی۔
۲۰۱۶ء میں ریلیز ہونے والا ان کا البم Wings جنوبی کوریا میں دس لاکھ کاپیاں فروخت کرنے والا پہلا البم ثابت ہوا۔ ۲۰۱۷ء میں بی ٹی ایس نے عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور Mic Drop کے ذریعے امریکہ میں RIAA سے گولڈ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والا پہلا کوریائی گروپ بن گیا۔

urdu news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK