کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث مختلف حادثات میں۱۹؍ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 10:24 AM IST | Karachi
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث مختلف حادثات میں۱۹؍ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث مختلف حادثات میں۱۹؍ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، صدر اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی۔کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی، گلشن اقبال، گلشن جمال اور گارڈن میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی۔ آندھی کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری رہا جب کہ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی صدر ٹرمپ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
بارش کے بعد معین آباد عالمگیر سوسائٹی، شادمان ٹاون۱۴؍ اے، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں اور ڈیفنس فیز ٹو، ون، اختر کالونی، کشمیر کالونی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر ہوا کی رفتار۹۰؍ کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ماڑی پور میں ہوا کی رفتار۹۷؍ کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے باعث درخت بھی گرگئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب تیز ہوا سے درخت گرگیا،۲؍افراد درخت کے نیچے پھنس گئی، محمد علی سوسائٹی میں ٹیپو سلطان روڈ پر بل بورڈ گرگیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔