’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کا سیزن ۲؍،۲۹؍ جولائی ۲۰۲۵ء سے ۱۰؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر جیو ہاٹ اسٹار پرریلیز کیا جائے گاـ۔ ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘کے سیزن ۲؍ میں اسمرتی ایرانی بھی نظر آئیں گی۔
EPAPER
Updated: July 08, 2025, 4:07 PM IST | Mumbai
’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کا سیزن ۲؍،۲۹؍ جولائی ۲۰۲۵ء سے ۱۰؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر جیو ہاٹ اسٹار پرریلیز کیا جائے گاـ۔ ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘کے سیزن ۲؍ میں اسمرتی ایرانی بھی نظر آئیں گی۔
ایکتا کپور کا مشہور ٹی وی شو ’’کیوکہ ساس کبھی بہو تھی‘‘ سیزن ۲؍ کےساتھ واپس آرہا ہے۔ ایکتا کپور نے یہ اعلان کرتےہوئے شو کا ٹیزر لانچ کیا ہے اور اس میں اسمرتی ایرانی کی موجودگی کی تصدیق بھی کی ہے۔ اسمرتی ایرانی جو سیاستداں اور وزیر بن گئی تھیں، اس شو کے ذریعے دوبارہ ٹی وی پر لوٹنے کیلئے تیار ہیں۔اسمرتی ایرانی سیزن ۲؍ میں تلسی ویرانی کا کردار نبھائیں گی۔
شو کا پرومو شیئر کرتے ہوئے اسٹار پلس کے آفیشل سوشل میڈیاپیج نے اپنے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ کیاآپ ابھی بھی وشواس نہیں کر پا رہے ہیں؟ ۲۵؍ سال کے بعد تلسی ویرانی لوٹ رہی ہیں۔ایک نئی کہانی کے ساتھ۔ ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ ایک بار پھر تیار ہے ہر گھر کا حصہ بننے کیلئے۔ کیا آپ بھی تیار ہو؟‘‘ اس ٹی وی شو میں اسمرتی ایرانی کے علاوہ امر اپادھیائے، ہیتن تیجوانی، گوری پردھان، شکتی آنند اور کمالیکا گوہا ٹھکرتا بھی نظر آئیں گے۔ ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ ۲۹؍ جولائی سے ۱۰؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر جیو ہاٹ اسٹارپر ریلیز کیا جائے گا۔