Inquilab Logo

ماحولیات کے تحفظ کیلئے بھومی پیڈنیکر کی ’دی بھومی فائونڈیشن‘ کا آغاز

Updated: October 15, 2023, 9:48 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈاداکارہ اورماحولیات کیلئے سرگرم بھومی پیڈنیکرنے ماحولیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے ’دی بھومی فائونڈیشن‘ کے نام سے ایک غیر منفعت بخش تنظیم قائم کی ہے۔

Bhumi Pednekar. Photo: INN
اداکارہ بھومی پیڈنیکر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈاداکارہ اورماحولیات کیلئے سرگرم بھومی پیڈنیکرنے ماحولیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے ’دی بھومی فائونڈیشن‘ کے نام سے ایک غیر منفعت بخش تنظیم قائم کی ہے۔ تنظیم کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے ادارے کی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔بھومی کو اپنی زمین اور ماحولیات سے کافی دلچسپی ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ ’کلائمیٹ واریئر‘کے نام سے ایک پلیٹ فارم بھی چلاتی ہیں ۔اس کا مقصد عوام کو ماحولیات کےتحفظ کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کرناہے۔بھومی فاؤنڈیشن کاآغاز اداکارہ کی زمین کے تئیں محبت کا اظہار ہے۔اس پلیٹ فارم کا مقصد مختلف افراد اور غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی قیادت میں موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق منصوبوں کے لیےفنڈزجمع کرنا، ماحولیات سے متعلق پوڈکاسٹ اور دستاویزی فلمیں تیار کرنا،ماحولیات سے متعلق آگاہی کے پروگراموں میں تعاون اور معاونت کرنا، اور ماحولیات کے بارے میں آگاہی شروع کرنے میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد حقیقی تبدیلی لانے اور ہمارے ملک میں آلودگی اور کاربن فوٹ پرنٹ کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے تنظیموں اورماحولیاتی تحفظ کے ماہرین کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔
اس نئی کوشش کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے، بھومی پیڈنیکر نے کہا،’’مجھے ’دی بھومی فاؤنڈیشن‘کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔اس سال، اپنی سالگرہ کے موقع پر، میں نےاس تصور کے سفر کا آغاز کیا تھا کہ میں کس طرح مدد کر سکتی ہوں۔ اور آج میں ’دی بھومی فاؤنڈیشن‘کا آغازکرتے ہوئے بہت خوش ہوں ! مجھے امید ہے کہ اس فاؤنڈیشن کے ذریعے پورے ہندوستان میں ماحولیات کےتعلق سےبیداری پیدا ہوگی اور مجھے امیدہے کہ ٹھوس تبدیلی لانے کیلئے صحیح افراد اور تنظیموں کو بااختیار بنایا جاسکے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK