Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی نے یو ای کورنیلا کی ملکیت حاصل کی

Updated: April 17, 2026, 6:12 PM IST | New York

کلب انتظامیہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ آٹھ مرتبہ بیلون ڈی اور جیتنے والے لیونل میسی نے کلب کی ملکیت حاصل کر لی ہے، جو اس وقت ہسپانوی فٹبال کے پانچویں درجے میں شامل ہے۔

Leo Messi.Photo:X
لیو نل میسی۔ تصویر:ایکس

 عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب یو ای کورنیلا خرید کر فٹبال دنیا میں ایک نئی پیش رفت کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب انتظامیہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ آٹھ مرتبہ بیلون ڈی اور جیتنے والے لیونل میسی نے کلب کی ملکیت حاصل کر لی ہے، جو اس وقت ہسپانوی فٹبال کے پانچویں درجے میں شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اس وقت امریکی کلب انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔میسی نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ بارسلونا کے ساتھ گزارا، جہاں انہوں نے ۴؍ چیمپئن لیگ اور ۱۰؍ لا لیگا ٹائٹلز جیتے، جبکہ ۷۷۸؍ میچز میں ۶۷۲؍ گول کر کے کلب کے تاریخ کے سب سے بڑے اسکورر بنے۔ کلب انتظامیہ کے مطابق میسی کی آمد ان کے کاتالونیا سے مضبوط تعلق اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یو ای کورنیلا کا اسٹیڈیم تقریباً ۱۵۰۰؍ شائقین کی گنجائش رکھتا ہے اور یہاں سے کئی باصلاحیت کھلاڑی اپنے کیریئر کا آغاز کر چکے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق میسی کا یہ اقدام نہ صرف فٹبال میں ان کے اثر و رسوخ کو بڑھائے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی’’ لو اینڈ وار‘‘اگلے سال ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی


۱۹۵۱ء میں قائم ہونے والے اس کلب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میسی کی آمد ’’کلب کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جس کا مقصد کھیل اور ادارہ جاتی، دونوں طرح کی ترقی کو فروغ دینا، اس کی بنیاد کو مضبوط کرنا اور نئی صلاحیتوں میں مسلسل سرمایہ کاری کرنا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار فارم، سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی


بیان میں مزید کہا گیاکہ ’’یہ پروجیکٹ ایک دور رس سوچ اور اسٹریٹجک پلان پر مبنی ہے، جس میں عزائم، استحکام اور اپنی مقامی جڑوں سے مضبوط وابستگی کا امتزاج ہے۔‘‘ یو اے ای کورنیلا کی نوجوان صلاحیتوں کو نکھارنے کی ایک مضبوط روایت رہی ہے۔ میسی کے سابق ساتھی کھلاڑی جورڈی البا جیسے کئی بڑے نام اسی کلب سے نکل کر آگے بڑھے ہیں۔ ان کے علاوہ بارسلونا کے ڈیفنڈر جیرارڈ مارٹن، آرسنل اور اسپین کے گول کیپر ڈیوڈ رایا اور ایسپانیول کے فارورڈ جاوی پواڈو نے بھی اپنے کیریئر کی شروعات اسی کلب سے کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK