لاس اینجلس اولمپکس کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ کوالیفائر جنوری اور فروری ۲۰۲۸ء میں ہوں گے جبکہ ۲۰۲۹ء ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ۸؍سے ۱۲؍ جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: October 23, 2026, 5:02 PM IST | Los Angeles
لاس اینجلس اولمپکس کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ کوالیفائر جنوری اور فروری ۲۰۲۸ء میں ہوں گے جبکہ ۲۰۲۹ء ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ۸؍سے ۱۲؍ جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
لاس اینجلس اولمپکس کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ کوالیفائر جنوری اور فروری ۲۰۲۸ء میں ہوں گے جبکہ ۲۰۲۹ء ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ۸؍سے ۱۲؍ جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی نے دبئی میں اکتوبر کے اجلاس کے بعد اپنے رکن بورڈز کے ساتھ عالمی ایونٹس کا شیڈول شیئر کیا ہے، جس میں ۲۰۲۸ء کے مردوں اور خواتین کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخیں بھی شامل ہیں۔ ۲۰۲۷ء اور ۲۰۳۱ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کے درمیان کوالیفائر سمیت مردوں کے ۱۲ ، خواتین کے سات اور انڈر ۱۹؍ کے پانچ عالمی ایونٹس طے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:شفیع انعامدار نے سائڈ رول نبھاکر بھی ہیرو کی طرح شہرت حاصل کی
خواتین کے اولمپک مقابلے میں آسٹریلیا، ہندوستان، جنوبی افریقہ اور برطانیہ اپنے اپنے براعظموں کی اعلیٰ درجہ بندی والی اہل ٹیموں کی حیثیت سے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔ مردوں کے زمرے میں ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۶ء تک آئی سی سی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں افریقہ، ایشیا، یورپ اور اوشیانا کی سرفہرست ٹیمیں جگہ بنائیں گی۔میزبان امریکہ کو مردوں اور خواتین دونوں مقابلوں میں براہ راست داخلے کے لیے ۳۰؍ جون سے ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کے درمیان کسی بھی وقت اپنی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں ٹاپ۱۵؍ میں شامل ہونا ضروری ہے۔ امریکی مردوں کی ٹیم فی الحال ۱۳؍ویں نمبر پر ہے، اس لیے اس کی براہ راست شرکت یقینی ہے، تاہم خواتین کی ٹیم کے لیے صورتحال واضح نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تجارتی معاہدہ کیخلاف کسانوں کی مسلح جدوجہد کی دھمکی
آئی سی سی نے اولمپک کوالیفائر پہلے ۲۰۲۷ء میں کرانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اب انہیں ۲۰۲۸ء کے آغاز میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ لاس اینجلس اولمپکس کے آغاز سے چھ ماہ سے بھی کم وقت پہلے ہوں گے۔ ۱۹۰۴؍ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگی۔ مردوں اور خواتین کے کوالیفائر میں آٹھ، آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کا انتخاب آئی سی سی کی بین الاقوامی رینکنگ اور کیریبین علاقائی کوالیفائر کی فاتح ٹیم کی بنیاد پر ہوگا۔ ۲۰۲۸ءکے خواتین اور مردوں کے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ بالترتیب پاکستان اور آسٹریلیا/نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ خواتین کا ۱۲؍ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ ۷؍ستمبر سے یکم اکتوبر تک، جبکہ ۲۰؍ ٹیموں کا مردوں کا ورلڈ کپ ۱۲؍ اکتوبر سے ۱۲؍ نومبر تک ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹس کے درمیان صرف ۱۱؍ دن کا وقفہ ہوگا۔ آئی سی سی نے ۲۰۳۰ء کے مردوں کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا وقت بھی جون سے تبدیل کرکے جولائی-اگست کردیا ہے۔ ۲۰؍ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہوگا۔