اگرچہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے اگلے سیزن میں ابھی ۳؍ ماہ سے زائد کا وقت باقی ہے، لیکن لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی )نے ابھی سے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 22, 2025, 5:13 PM IST | Mumbai
اگرچہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے اگلے سیزن میں ابھی ۳؍ ماہ سے زائد کا وقت باقی ہے، لیکن لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی )نے ابھی سے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اگرچہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے اگلے سیزن میں ابھی ۳؍ ماہ سے زائد کا وقت باقی ہے، لیکن لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی )نے ابھی سے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فرنچائز نے اپنے مقامی گیندبازوں کو جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والی ایس اے ۲۰؍ لیگ کے دوران اپنی ذیلی ٹیم ڈربن سپر جائنٹس کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تیز گیندبازوں اویس خان اور محسن خان کو ابتدائی طور پر اس تربیتی دورے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ نوجوان بولر نمن تیواری بھی اس گروپ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ یہ کھلاڑی اگلے ہفتے ڈربن کے لیے روانہ ہوں گے چونکہ ان کھلاڑیوں کا بی سی سی آئی کے ساتھ کوئی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے اور نہ ہی وہ فی الحال اپنی ریاستی ٹیموں (اسٹیٹ ٹیموں) کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس کے باوجود فرنچائز نے پروٹوکول کے تحت بورڈ سے پیشگی اجازت حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تیسرے ٹیسٹ میں کیویز کی حکمرانی ، ویسٹ انڈیز کو ۳۲۳؍رنز سے شکست
اویس خان اور محسن خان طویل عرصے سے انجری کے باعث کرکٹ سے دور ہیں۔ ڈربن میں وہ معروف کوچز جیسے لانس کلوزنر، ٹام موڈی اور بھرت ارون کی نگرانی میں اپنی مکمل فٹنیس بحال کریں گے۔ ایس اے ۲۰؍ کے دوران بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ ٹریننگ کرنے سے ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے قبل اپنی لائن اور لینتھ درست کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں ہندوستانی ویزا کی درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل
لکھنؤ سپر جائنٹس نے حال ہی میں ہونے والی منی نیلامی میں رشبھ پنت کی قیادت میں ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کھلاڑی خریدے ہیں، جن میں جوش انگلس، اینرک نورتجے اور وانیندُو ہسرنگا شامل ہیں۔ ٹیم کا ہدف آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی ساتویں پوزیشن سے اوپر اٹھ کر اگلے سیزن میں خطاب جیتنا ہے۔