سی بی ایف سی نے کاجول کی فلم ’’ ماں‘‘کو منظوری دے دی ہے جو ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اجے دیوگن کے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ریلیز ہونے والی اس فلم میں کاجول ماں کا کردار نبھائیں گی۔
EPAPER
Updated: June 24, 2025, 7:24 PM IST | Mumbai
سی بی ایف سی نے کاجول کی فلم ’’ ماں‘‘کو منظوری دے دی ہے جو ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اجے دیوگن کے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ریلیز ہونے والی اس فلم میں کاجول ماں کا کردار نبھائیں گی۔
سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نے کاجول کی فلم ’’ماں‘‘ کو سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ سی بی ایف سی نے فلم کو یو اے ۱۶؍ سرٹیفکیٹ دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فلم ۱۶؍ سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے افراد کیلئے موضوع ہے۔ کم عمر صارفین کیلئے والدین کی رہنمائی ضروری ہے۔ فلم کا دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۱۵؍ منٹ (۱۵۳؍ منٹ) ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ہاؤس فل ۵‘‘ فرنچائز کی سب سے مہنگی مگر سب سے کم کاروبار کرنے والی فلم
کچھ ’’ ماں‘‘ کے بارے میں
وشال فوریا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں ایک ایسی ماں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ٹرپ پر جاتی ہیں جہاں ان کا سفر برے خواب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ایک خوفناک درخت کا اشارہ دیا گیا ہے جس سے کاجول اپنے خاندان کو بچانے کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’فیملی مین‘‘ سیزن ۳؍ کا اعلان، جلد ریلیز ہوگا
کاجول نے انسٹاگرام پرفلم کا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اجے دیوگن نے فلم کا نیا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دیتیہ کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیوپوسٹ کرنے کے تھوڑی دیر بعد تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اجے دیوگن نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’دیتیا، جو ایک شیطان ہے،واپس آگیا۔ ڈر سے ڈریئے۔ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء جمعہ کو۔‘‘ فلم میں کاجول کے علاوہ رونیت رائے، یانیہ بھردواج، سورجیہ سکھا داس اور اندرانیل سین گپتا نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم کو اجے دیوگن کے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے جیو اسٹویوز کے اشتراک سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ اجیت جگتاپ اور عامل کیان خان اور دیگر نے لکھی ہے۔ ’’ماں‘‘ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اسے ۸؍ ہفتوں بعد نیٹ فلکس پر ڈراپ کیا جائے گا۔