• Sat, 22 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مادھوری دکشت نے فلم ’’ مسز دیش پانڈے‘‘ کے پہلے ٹیزر میں سنسنی پھیلا دی

Updated: November 22, 2025, 8:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور دھک دھک گرل مادھوری دکشت اپنی آنے والے تھرلر ڈراما سیریز ’’مسز دیش پانڈے‘‘ میں اپنے انتہائی غیر متوقع کردار سے ناظرین کو حیران کرنے والی ہیں۔

Madhuri Dixit.Photo:INN
مادھوری دکشت۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کی مشہور دھک دھک گرل مادھوری دکشت اپنی آنے والے تھرلر ڈراما سیریز ’’مسز دیش پانڈے‘‘  میں اپنے انتہائی غیر متوقع کردار سے ناظرین کو حیران کرنے والی ہیں۔ میکرز نے بڑے عرصے سے انتظار کیے جانے والے ٹیزر کے ساتھ شو کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
۳۰؍ سیکنڈ کے اس ٹیزر میں مادھوری کو ایک بالکل نئے اور چونکا دینے والے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر کا آغاز مسز دیش پانڈے  سے ہوتا ہے جو سکون سے سبزی کاٹ رہی ہوتی ہیں لیکن جیسے ہی ریڈیو پر ایک سیریل کلر کی خبر چلتی ہے، ان کے چہرے پر ایک پراسرار اور ہلکی سی خوفناک مسکراہٹ ابھر آتی ہے۔ یہی تضاد اس کرائم اور معمہ خیز نفسیاتی تھرلر کا ماحول طے کرتا ہے۔
 ناگیش کوکنور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز کو ایپلوز انٹرٹینمنٹ نے کوکنور موویز کے تعاون سے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فرانسیسی تھرلرلا مانت کا ایڈاپٹیشن ہے، جسے ژاں نینشریک نے پروڈیوس کیا تھا۔ مادھوری کے ساتھ اس سیریز میں سدھارتھ چندرکر اور پریانشو چٹرجی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ یہ رول انہیں ایک نئی دنیا میں لے گیا ہے۔ مسز دیش پانڈے  کا پریمیر ۱۹؍ دسمبر کو جیو ہاٹ اسٹار پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:جی۲۰؍میں عالمی اقتصادی ترقی کے معیارات کو تبدیل کرنے کی ضرورت :مودی

بھابھی جی گھر پر ہیں،بڑے پردے کا رخ کرنے کے لئے تیار
مقبول کامیڈی ڈرامہ بھابھی جی گھر پر ہیں  اب باضابطہ طور پر بڑے پردے کا رخ کرنے جا رہا ہے۔ جی ہاں، یہ سچ ہے۔برسوں سے ناظرین کو محظوظ کرنے والے یہ پسندیدہ کردار اب اپنی روایتی شرارتیں اور دلکشی کے ساتھ سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:الاہلی اور الاتحاد نے۱۰؍ کھلاڑیوں سے کھیلنے کے باوجود کامیابی حاصل کی

مداح ایک بار پھر وبھوتی جی کی بے مثال حاضر جوابی، تیواری جی کے ڈرامائی انداز، انگوری بھابی کا مشہور جملہ  صحیح پکڑے ہیں!  انیتا بھابی کی نفاست، اور ہپو سنگھ و سکسینہ جی کے ناقابلِ فراموش انداز سبھی کچھ ایک فیچر فلم کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔ فلم میں روی کِشن، مکیش تیواری اور نِرہوا بھی شامل ہوں گے، جو اصل فنکاروں آصف شیخ، روہتاش گور اور شبھنگی اتری کے ساتھ مل کر اس پسندیدہ ٹیم میں نیا رنگ بھریں گے۔ `بھابھی جی گھر پر ہیں - فن آن دی رَن  کے نام سے پیش کی جانے والی یہ فلم زی سینما اور ایڈٹ دوم  کی  پروڈکشن ہے  اور۶؍ فروری ۲۰۲۶ ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK