دہلی میں صرف۱۵؍ دنوں میں۸۰۰؍ سے زائد افراد لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں۵۰۹ خواتین اور۱۹۱؍ نابالغ شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: February 04, 2026, 11:04 AM IST | New Delhi
دہلی میں صرف۱۵؍ دنوں میں۸۰۰؍ سے زائد افراد لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں۵۰۹ خواتین اور۱۹۱؍ نابالغ شامل ہیں۔
سال۲۰۲۶ء کے اولین ۱۵؍ دنوں میں دہلی میں۸۰۷؍ افراد کے لاپتہ ہونے کے معاملے درج ہوئے ہیں جن میں۵۰۹؍ خواتین و لڑکیاں اور۲۹۸؍ مرد شامل ہیں جبکہ۵۷۲؍ افراد ابھی تک نہیں مل سکے۔ بچوں اور نوجوانوں پر اس کا خاصا اثر دیکھنے میں آیا ہے۔ صرف سال۲۰۲۵ء میں ہی ۲۴۵۰۸؍ افراد لاپتہ ہوئے جن میںٍ۱۴۸۷۰؍ خواتین شامل ہیں، جو گذشتہ دہائی میں مسلسل اضافے اور۵۲۰۰۰؍غیر حل شدہ معاملات کی عکاسی کرتا ہے۔ایک افسوسناک انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال۲۰۲۶ء کے اولین ۱۵؍دنوں میں دہلی میں۸۰۰؍ سے زائد افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ یکم تا۱۵؍ جنوری کے دوران کل۸۰۷؍ افراد لاپتہ ہوئے، جس کا اوسط روزانہ۵۴؍ افراد بنتا ہے۔ ان میں سے۵۰۹؍ خواتین و لڑکیاں جبکہ ۲۹۸؍ مردہیں۔ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلا کہ اس عرصے میں اوسطاً۱۳؍ بچے روزانہ لاپتہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود بلڈوزر کارروائی تشویشناک: الہ آباد ہائی کورٹ
دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق، کل لاپتہ درج ہونے والوں میں نابالغ افراد کے۱۹۱؍ معاملات تھے، جن میں۱۴۶؍ لڑکیاں شامل تھیں جبکہ۶۱۶؍ بالغ افراد لاپتہ رپورٹ ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً۵۷۲؍ افراد ابھی تک نہیں مل سکے جبکہ پولیس۲۳۵؍ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی۔ پی ٹی آئی کی خبر کے مطابقلاپتہ بچوں میں، پولیس ۲۹؍لڑکیوں اور۱۹؍ لڑکوں کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی، لیکن تقریباً۷۱؍ فیصد نوجوان (۱۲۱؍) ابھی تک نہیں مل سکے۔۸؍ سے۱۲؍ سال کی عمر کے گروپ میں،۱۳؍ بچے لاپتہ ہوئے، آٹھ لڑکے اور پانچ لڑکیاں - جن میں سے صرف تین لڑکوں کو دریافت کیا جا سکا۔جبکہ آٹھ سال سے کم عمر کے زمرے میں، کل نو بچے لاپتہ درج ہوئے، جن میں سے تین لڑکوں کو دریافت کر لیا گیا، جبکہ چھ بچے ابھی تک لاپتہ ہیں۔جبکہ لاپتہ ہونے والوں میںبالغ افرادکی تعداد سب سےزیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: متھرا کے ایک مندر میں مسلمان ٹھیکیدار کو ریلنگ کا پروجیکٹ ملنے پر تنازع
بعد ازاں جنوری کے پہلے پندرہ دنوں ۶۱۶؍ بالغ افراد لاپتہ ہوئے، جن میں۳۶۳؍ خواتین اور۲۵۳؍ مرد شامل ہیں۔ جبکہ پولیس ۹۰؍ مردوں اور ۹۱؍ خواتین کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی، لیکن۴۳۵؍ افراد ابھی تک نہیں مل سکے۔
اس کے علاوہ سال۲۰۲۵ءء میں، دہلی میں ک۲۴۵۰۸؍ افراد لاپتہ درج ہوئے، جن میں ۱۴۸۷۰؍ فیصد سے زائد) خواتین شامل تھیں۔ مردوں کے۹۶۳۸؍معاملات درج ہوئے۔ پولیس ۱۵۴۲۱؍فراد کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی، لیکن۰۸۷ ۹؍معاملات ابھی تک حل طلب ہیں۔ ایک دہائی کے جائزے (۲۰۱۶ء سے ۲۰۲۶ء) میں ہر سال لاپتہ ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ایک پریشان کن رجحان واضح ہوتا ہے۔ گذشتہ دہائی کے دوران، دہلی میں۲۳۲۷۳۷؍ افراد لاپتہ درج ہوئے، جن میں سے تقریباًایک لاکھ ۸۰؍ ہزار افراد کا پتہ لگایا جا سکا، لیکن دہلی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق تقریباً۵۲۰۰۰؍ معاملات ابھی تک حل طلب ہیں۔