• Sat, 22 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الاہلی اور الاتحاد نے۱۰؍ کھلاڑیوں سے کھیلنے کے باوجود کامیابی حاصل کی

Updated: November 22, 2025, 7:31 PM IST | Riyadh

سعودی پرو لیگ کے ۹؍ویں راؤنڈ میں الاہلی نے جدہ میں القادسیہ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی، باوجود اس کے کہ انہوں نے پورا دوسرا ہاف ایک کھلاڑی کم رہ کر کھیلا۔گھریلو ٹیم نے شروعات میں برازیلی ونگر گالینو کے ذریعے چھٹے منٹ میں برتری حاصل کی۔

Karim Benzema.Photo;INN
کریم بینزیما۔ تصویر:آئی این این

سعودی پرو لیگ کے ۹؍ویں راؤنڈ میں الاہلی نے  جدہ میں القادسیہ کو ۱۔۲؍گول  سے شکست دی، باوجود اس کے کہ انہوں نے پورا دوسرا ہاف ایک کھلاڑی کم رہ کر کھیلا۔گھریلو ٹیم نے  شروعات میں برازیلی ونگر گالینو کے ذریعے چھٹے منٹ میں برتری حاصل کی، جو چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اسٹارٹنگ لائن اپ میں واپس آئے تھے۔ تاہم الاہلی کے جشن کے بجائے تشویش پیدا ہوئی جب مڈفیلڈر زیاد الجہنی کو پہلے ہاف کے اسٹاپج ٹائم میں القادسیہ کے پرتگالی مڈفیلڈر اوتاویو کے ساتھ تصادم پر براہ راست ریڈ کارڈ ملا۔


۶۴؍ ویں منٹ میں  متبادل کھلاڑی  عبداللہ السالم نے القادسیہ کے لیے گول کر کے اسکور برابر کیا۔ لیکن۶۶؍ ویں منٹ میں آئیوریئن مڈفیلڈر فرانک کیسی کے گول نے اہلی کو فتح دلا دی۔اس جیت کے بعد اہلی چوتھے نمبر پر پہنچ گیا جس کے ۱۹؍ پوائنٹس ہیں  جبکہ القادسیہ پانچویں نمبر پر گر گیا جس کے ۱۷؍ پوائنٹس ہیں۔

 دوسرے میچ میں موجودہ چیمپئن الاتحاد نے بھی ۱۰؍ کھلاڑی رہنے کے باوجود الرّیاض کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ کریم  بینزیما نے ۲۴؍ ویں منٹ میں اتحاد کو برتری دلائی، جبکہ محمد الخیبری نے ہاف ٹائم سے پہلے دوسرا گول کیا۔ ۷۳؍ ویں منٹ میں موسا دیابی کے ریڈ کارڈ کے بعد الرّیاض نے ۷۷؍ ویں منٹ میں مامادو سیلا کے ذریعے اسکور کم کیا، لیکن اتحاد نے جیت برقرار رکھی اور۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گیا۔ الرّیاض ۱۳؍ ویں نمبر پر گر گیا ہے، جس کے ۶؍ پوائنٹس ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی رکن کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا،آفریدی انجری کا شکار
 ٹرائی نیشن ٹی ۲۰؍ سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے، انہیں پیر میں انجری کے باعث میڈیکل پینل کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جی۲۰؍میں عالمی اقتصادی ترقی کے معیارات کو تبدیل کرنے کی ضرورت :مودی

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی فٹنیس کا جائزہ لیا جارہا ہے وہ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی  میں ہیں۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی کو پیر کے ٹشو میں لگنے والی اس چوٹ کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے میڈیکل ٹیم ان کی حالت کو قریب سے دیکھ   رہی ہے جب کہ شاہین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی صحت میں بہتری اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK