Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر سرکار بھی حرکت میں آئی، تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کیلئے ’’مشن موڈ‘‘ میں کام

Updated: August 24, 2026, 10:02 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

کاکروچ جنتا پارٹی کی ’’اسکول ٹھیک کرو مہم‘‘ کے بیچ اور ’’چھاتروں کی گونج ‘‘ کے دوسرے دن نائب وزیر اعلیٰ کی محکمہ تعلیم کے ساتھ ۴؍ گھنٹہ طویل میٹنگ۔

Deputy Chief Minister Eknath Shinde holding a meeting at his residence. Picture: INN
نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اپنی رہائش گاہ پرمیٹنگ کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

ملک بھر میں جین زی سے قریب ہونے کےلئے کانگریس کے پروگرام ’چھاتروں کی گونج‘ کے چوتھے ایڈیشن کی بھی شاندار کامیابی سے بی جے پی سمیت پورا آر ایس ایس کنبہ بری طرح بوکھلاگیا ہے۔ اسے اپنے پیروں تلے زمین کھسکتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ ملک کے نوجوان اب راہل گاندھی کو جین زی لیڈرکے طورپر دیکھنے لگے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے راہل کو نشانہ بنایا(تفصیل صفحہ ۴؍ پر)۔  ان کے علاوہ بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے بھی راہل گاندھی پر تنقیدیں کیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو کا عہد، جب تک وہ وزیر اعظم رہیں گے فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی

امیٹھی میںکانگریس لیڈر کشوری لال شرما کے ہاتھوں ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کے بعد تقریباً دو سال تک سیاسی  بن باس کا سامنا کرنے والی اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو چیلنج کیا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے مجوزہ بل کی حمایت کرنے کی ہمت دکھائیں جو ملک بھر میں خواتین کیلئے ۳۳؍فیصد ریزرویشن فراہم کرتاہے۔اسمرتی ایرانی نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ وہ خواتین کی حمایت کرتے ہیں۔ آج، میں  راہل گاندھی سے ایک درخواست کرنا چاہوںگی کہ وہ  اس قانون کو تیزی سے نافذ کرنے میں  وزیر اعظم مودی کا تعاون کریں۔   اسمرتی  ایرانی نے مزید دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی کے پروگرام میں ہندو مذہب کے خلاف بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزارش کرتی ہیں کہ راہل گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر میں وندے ماترم کو مکمل گانے دیں کیونکہ اس میں ماں درگا کا ذکر ہے کہ جن کی ہم طاقت کی علامت کے طور پر پوجا کرتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے بھی راہل پر تنقیدیں کیں۔

یہ بھی پڑھئے: لوک سبھا اجلاس ملتوی مگر اب بھی جاری!

دریں اثناء وشو ہندو پریشد نے بھی راہل گاندھی کو نشانہ بنایا اورالزام عائد کیا کہ انہوں نے منواسمرتی کے ایک اقتباس کو مکمل سیاق و سباق کے بغیر پیش کرکے ہندو معاشرے کی توہین کی ہے۔ وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ منواسمرتی کے صرف ایک شلوک کو منتخب کرکے، اس کا مکمل مفہوم سمجھے بغیر ہندو معاشرے کو کٹہرے میں کھڑا کرنا درست نہیںہے۔ راہل گاندھی کو مشورہ ہے کہ وہ پہلے پوری منواسمرتی کا مطالعہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK