دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ اسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ ۳۰؍ اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی۔
EPAPER
Updated: December 01, 2025, 4:07 PM IST | New York
دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ اسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ ۳۰؍ اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی۔
دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ اسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ ۳۰؍ اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ نیچے کی جانب آتا چلا گیا۔
اس کی وجہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے مسافر طیارے کے سافٹ ویئر کا مسئلہ ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے بتایا کہ شدید شمسی تابکاری اے ۳۲۰؍ فیملی طیاروں کے فلائٹ کنٹرول سسٹم کا اہم ڈیٹا متاثر کر سکتی ہے۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے اے ۳۲۰؍ چلانے والی ایئر لائنز کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے مسئلے کے حل کو لازمی قراردیا ہے۔ایجنسی نے خبردار کیا کہ اس کے باعث پروازوں کے شیڈول میں عارضی خلل پڑ سکتا ہے۔ ادارے کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ طیارے کے آن بورڈ کمپیوٹرز کے حالیہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے سامنے آیا تھا۔ یہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اس وقت سامنے آیاجب امریکہ میں تھینکس گیونگ کی چھٹیوں کے بعد مسافر واپس گھروں کو لوٹ رہے ہیں جو ملک کا سب سے مصروف سفری دورانیہ کہلاتا ہے۔
جاپان میں آل نپون ایئرویز جو اے ۳۲۰؍ سیریز کے ۳۰؍ سے زائد طیارے چلاتی ہے، نے ہفتے کے روز۶۵؍ ملکی پروازیں منسوخ کی ہیں۔ امریکن ایئر لائنز کے پاس اے ۳۲۰؍ فیملی کے تقریباً ۴۸۰؍ طیارے ہیں جن میں سے ۲۰۹؍ متاثر ہیں۔
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ زیادہ تر طیاروں میں خرابی کا حل تقریباً دو گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔کمپنی نے تاخیر کے خدشے کا اظہار کیا تاہم یہ بھی کہا کہ پروازوں کی منسوخی کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس نے واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈیلٹا ایئرلائن نے کہا کہ یہ مسئلہ اس کے ۵۰؍ سے کم اے ۳۲۱؍ نیو طیاروں کو متاثر کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے:۲۰؍میونسپل کاؤنسل / وارڈوں کے انتخابات کا شیڈول تبدیل
یونائٹیڈ ایئر لائنز کے مطابق اس کے بیڑے کے چھ طیارے متاثر ہیں اور صرف معمولی نوعیت کی تاخیر متوقع ہے جبکہ ہوائیئن ایئرلائنز نے بتایا کہ اس کی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔ جرمن ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس کے بیڑے میں شامل کچھ طیاروں پر مرمت کے لیے کئی گھنٹے درکار ہوں گے، جس کے نتیجے میں ہفتے کے آخر میں چند پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سوڈان: امن کیلئے حکومت نے اقوام متحدہ کےساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی
کولمبیا کی ایویانکا نے کہا ہے کہ اس کے بیڑے کا ۷۰؍ فیصد سے زیادہ حصہ اس ری کال سے متاثر ہوا ہے، جس کے باعث آئندہ ۱۰؍دنوں میں نمایاں آپریشنل خلل متوقع ہے۔
ایئر لائن نے ۸؍ دسمبر تک سفر کی نئی ٹکٹوں کی فروخت روک دی ہے۔برٹش ایئرویز کے مطابق اس کے مختصر فاصلے کی پروازوں میں استعمال ہونے والے تین اے۳۲۰؍ طیارے متاثر ہیں، تاہم ایئر لائن کوئی آپریشنل اثرات متوقع نہیں سمجھتی۔