• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین ہاکی چمپئن شپ کا آغاز،ہندوستان کا بنگلہ دیش سے مقابلہ

Updated: October 27, 2026, 1:23 PM IST | Agency | Jalandhar

ایشین ہاکی چمپئن ٹرافی کا منگل کو اولمپین سرجیت ہاکی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔ ۵؍ بار کی فاتح ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں جوہر دکھانے اترےگی۔

Indian hockey team captain Harmanpreet Singh. Photo: INN
ہندوستانی ہاکی ٹیم کےکپتان ہرمن پریت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

ایشین ہاکی چمپئن ٹرافی کا منگل کو اولمپین سرجیت ہاکی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔ ۵؍ بار کی فاتح ہندوستانی ٹیم   اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں جوہر دکھانے اترےگی۔ ہندوستانی ٹیم میں کپتان ہرمن پریت سنگھ سمیت ۹؍ کھلاڑی پنجاب کے ہیں اور پہلی بار اپنے گھریلو میدان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

پنجاب ۱۷؍سال بعد بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل سال ۲۰۰۹ء میں گولڈ کپ کا انعقاد ہوا تھا۔ ۷؍ ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔ پیر کو ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ہر میچ کیلئے الگ حکمت عملی تیار کی ہے۔ پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے من پریت سنگھ پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ ان کی جگہ وویک ساگر پرساد کو شامل کیا گیا ہے۔ من پریت کے تجربے کی کمی محسوس گی لیکن ہندوستانی ٹیم کا شاندار پرفارمنس جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ویلنگٹن میں ہندوستان کی سیریز جیتنے پر نظر جبکہ نیوزی لینڈ پر واپسی کا دباؤ

ہندوستان نے اب تک ۵؍ بار ۲۰۱۱، ۲۰۱۶، ۲۰۱۸ء (پاکستان کے ساتھ مشترکہ فاتح)، ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء میں ایشین چمپئن ٹرافی جیتی ہے۔ پچھلے ۲؍ بار کا فاتح ہندوستان خطاب کی ہیٹ ٹرک لگانے کیلئے میدان میں اترے گا۔

ملائیشیا دے سکتا ہے ہندوستان کو چیلنج

جاپان میں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے ملائیشیا کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستان کو ملائیشیا سے ٹکر مل سکتی ہے۔ لیگ مرحلے میں ہندوستان اور ملائیشیا یکم نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ ہندوستان عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور چمپئن ٹرافی میں حصہ لے رہی ٹیموں میں اس کی بہترین رینکنگ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK