• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منیش ملہوترہ کی فلم ’’بن ٹکی‘‘ اور ’’سالی محبت‘‘ کی نمائش شکاگو فلم فیسٹیول میں کی جائے گی

Updated: September 02, 2025, 9:29 PM IST | Mumbai

منیش ملہوترہ کی دو فلموں ’بن ٹکی‘‘ اور ’’ سالی محبت‘‘ کی نمائش شکاگو فلم فیسٹیول میں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ منیش ملہوترہ نے ’’بن ٹکی‘‘ سے اپنے ہدایتکاری کے سفر کی شروعات کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

منیش ملہوترہ کی فلم ’’بن ٹکی‘‘ کو شکاگو فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ ’’بن تکی‘‘ کو منیش ملہوترہ کی دوسری فلم ’’سالی محبت‘‘ کے ساتھ  شکاگو فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ 

’’سالی محبت‘‘ میں رادھیکا آپٹے نے کلیدی کردار نبھایا ہے۔ تصویر: آئی این این

منیش ملہوترہ نےاپنے انسٹاگرام پر ’’بن ٹکی‘‘ اور ’’سالی محبت‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ اسٹیج ۵؍ پروڈکشن اور آفیشل جیو اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائے جانے والی ہماری دونوں فلموں کو شکاگو فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے، ’’سالی محبت‘‘ جس کی ہدایتکاری ٹسکا چودھری نے کی ہے اور جسے جیوتی دیش پانڈے اور ملہوترہ دنیش نے غیر معمولی کاسٹ کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔ انہوں نے رادھیکا آپٹے، شرت سکسینہ، آیوشمان پشکر، انوراگ کشیپ اور دیگر کو کاسٹ کیا ہے۔ دوسری فلم ’’بن ٹکی‘‘ ہے جس کی ہدایتکاری فراز انصاری نے کی ہے اور جسے جیوتی دیش پانڈے، مرجیکے ڈی سوزا اور منیش ملہوترہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں زینت امان، نسرت بھروچا، ابھے دیول، روہن سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔‘‘

’’بن ٹکی‘‘ میں زینت امان اور شبانہ اعظمی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ تصویر: آئی این این

’’بن ٹکی‘‘
’’بن ٹکی‘‘ سے منیش ملہوترہ نے اپنے ہدایتکاری کے کریئر کا آغاز کیا ہے۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی، زینت امان اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ ’’بن ٹکی‘‘ کی کہانی ۶۰؍ سال کی عمر کے دو دوستوں کے اطراف گھومتی ہے جنہوں نے اپنے بزنس کی شروعات ایک ساتھ کی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری مصنف اور ہدایتکار فراز انصاری نے کی ہے جبکہ اسے اسٹیج ۵؍ پروڈکشن کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: انوراگ کشیپ کی فلم ’’نشانچی‘‘کا ٹریلر ۳؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا

منیش ملہوترہ اپنی اگلی فلم کی تیاری کر رہے ہیں
رکل پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی اگلی فلم کی تیاری کی تصاویر شیئرکر کے مداحوں میں اظہار تجسس پیدا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں رکل پریت سنگھ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میں بالآخر آپ کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہوں۔ اسکرین پر آپ کا جادو دیکھنے کا انتظار ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK