Inquilab Logo Happiest Places to Work

منوج باجپائی کی ’’انسپکٹر زینڈے‘‘ ۵؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Updated: August 07, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai

منوج باجپائی کی کرائم تھریلر فلم ’’انسپکٹر زینڈے‘‘ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں جرم سربھ نے مجرم کارل بھوج راج کا کردار نبھایا ہے۔

First look poster of Manoj Bajpayee`s film. Photo: INN
منوج باجپائی کی فلم کا فرسٹ لک پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

منوج باجپائی نے نیٹ فلکس فلم ’’انسپکٹر زینڈے‘‘ میں پولیس آفیسر انسپکٹر زینڈے کا کردار نبھایا ہے جنہیں انٹرپول کے مجرم کارل بھوج راج (جم سربھ)کو پکڑنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’چور پولیس کا کھیل اب ہوگا شروع۔ انسپکٹر زینڈے اپنی ڈیوٹی پر واپس آرہے ہیں۔ منوج باجپائی اور جم سربھ کی انسپکٹر زینڈے ۵؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر دیکھئے۔‘‘

چمنے ڈی منڈلیکر کی ہدایتکاری میں بنی اس سیریز میں انسپکٹر زینڈے انٹرپول کے سب سے مطلوب مجرم کارل بھوج راج کو پکڑتے ہوئے نظر آئیں گے جو ۳۲؍ قتل کے لئے ذمہ دار ہے۔ بھوج راج مبینہ طور پر جیل سے بھاگنے کے بعد گوا میں چھپا ہوا ہے۔ ۱۵؍ سال پہلے انسپکٹر زینڈے نے بھوج راج کو پکڑ کر شہرت حاصل کی تھی اوراب بھوج راج کے دوبارہ بھاگ جانے کے بعد انہیں ہی اسے ڈھونڈنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ۵؍ ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو جے شیوکرمانی اور اوم راؤت پروڈیوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’وار ۲‘‘ میں رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر میں رقص کا مقابلہ، ’’جنابِ عالی‘‘ کا ٹیزر جاری

کام کے محاذ پر آخری مرتبہ منوج باجپائی کو کانو بہل کی فلم ’’ڈسپیج ‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ۵۶؍ سالہ اداکار نے امیزون پرائم ویڈیو کی مشہور اسپائی تھریلر سیریز ’’دی فیملی مین‘‘ کے سیزن ۳؍ میں بھی اداکاری کی تھی۔ علاوہ ازیں جم سربھ آخری مرتبہ شیکھر کمولا کی فلم ’’کبیرا‘‘ میں نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK