• Sun, 18 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کئی بار اچھی بات کو غلط سمجھ لیا جاتا ہے،’چھاوا‘ تنازع پر اے آر رحمان کی وضاحت

Updated: January 18, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور موسیقار اے آر رحمان کے حالیہ بیانات پر سوشل میڈیا پر انہیں کافی ٹرول کیا گیا۔ فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے اس پر اپنی رائے پیش کی۔ اب اے آر رحمان نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے اور ہندوستان کو اپنا گھر قرار دیا ہے۔

A R Rahman.Photo;iNN
اے آر رحمان۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اور جنوبی فلموں کے لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کو انڈسٹری میں تین دہائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں اور شاذ و نادر ہی وہ کسی تنازع میں نظر آئے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلم ’’چھاوا‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وہ بالواسطہ طور پر بالی ووڈ کو نشانہ بناتے نظرآئے اور کچھ ایسا کہہ گئے جسے عوام نے فوراً پکڑ لیا۔ اس پر بالی ووڈ انڈسٹری کے لوگ بھی کافی ناراض نظر آئے۔
 سینئر نغمہ نگار جاوید اختر سے لے کر گلوکار شان اور کنگنا رناوت تک، کئی فنکاروں نے اے آر رحمان کے مبینہ کمیونل بیان پر اپنی رائے دی۔ کچھ ستارے ان کے حق میں نظر آئے جبکہ کئی فنکاروں نے ان کے بیان کی مخالفت بھی کی۔ اب خود موسیقار کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر نے کیا کہا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by AR Rahman: Official Updates (@arrofficialupdates)

 اے آر رحمان نے اپنے بیان میں کہا 
 اے آر رحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’پیارے دوستو، موسیقی ہمیشہ سے میرے لیے جڑنے، لطف اٹھانے اور ثقافت کا احترام کرنے کا ذریعہ رہی ہے۔  ہندوستان  میری تحریک ہے، میرا گرو ہے اور میرا گھر بھی۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ بعض اوقات خیالات کو لے کر غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں، لیکن میرا مقصد ہمیشہ موسیقی کے ذریعے بلندی حاصل کرنا رہا ہے۔ میری کبھی بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں رہی اور مجھے امید ہے کہ لوگ اس بات سے اتفاق کریں گے۔ میں ایک ہندوستانی ہونے پر خود کو خوش نصیب محسوس کرتا ہوں۔ اس سے مجھے خود کو اظہار کرنے کی آزادی ملتی ہے اور ملک کی مختلف ثقافتوں کو منانے کا موقع ملتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:راہل گاندھی کی اندور میں آلودہ پانی کے متاثرین سے ملاقات، ایک لاکھ کاامدادی چیک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’وزیرِاعظم نریندر مودی کے سامنے پرفارم کرنے سے لے کر نوجوان ناگا موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے تک، سن شائن آرکسٹرا کو برقرار رکھنے سے لے کر  ہندوستان  کا پہلا ملٹی کلچرل ورچوئل بینڈ  سیکریٹ ماؤنٹین  بنانے تک  اور ہانس زمر کے ساتھ مل کر  فلم ’’ رامائن ’’ کے لیے موسیقی دینے تک، ہر سفر نے میرے مقصد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ میں اس ملک کا شکر گزار ہوں اور ایسے موسیقی کے لیے پرعزم ہوں جو تاریخ کا احترام کرے، حال کا جشن منائے اور مستقبل کو تحریک دے۔ جئے ہند، جئے ہو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:برطانوی یوٹیوبر کے ایس آئی شاہ رخ خان سے ملنے کے خواہشمند

اے آر رحمان نے کیا کہا تھا؟
موسیقار اے آر رحمان نے بی بی سی کو  دیئے  گئے حالیہ انٹرویو میں فلم  ’’چھاوا‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈ پر تنقید کی تھی اور مبینہ طور پر’’کمیونل‘‘ بیانات  دیئے  تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں پاور شفٹ اور کام نہ ملنے کے حوالے سے بھی بات کی تھی، جس کے بعد ان کے بیان کی مخالفت شروع ہو گئی تھی۔ جاوید اختر، شان، کنگنا رناوت اور میرا چوپڑہ سمیت کئی معروف شخصیات نے اس پر اپنی رائے دی تھی۔ اب خود اے آر رحمان نے اس معاملے پر وضاحت پیش کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK