Inquilab Logo Happiest Places to Work

"میٹرو ان دنوں" کا ٹریلر ریلیز، فلم ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: June 04, 2025, 8:21 PM IST | Mumbai

انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بنی فلم "میٹرو ان دنوں" کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہئ- یہ فلم ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انوراگ باسو اپنی اگلی فلم "میٹرو ان دنوں" سے پردہ سیمیں پر واپس آرہے ہیں- آج فلمسازوں نے اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کا تجسس بڑھ گیا ہے- اس فلم میں آدتیہ رائے کپور، سارہ علی خان، فاطمہ ثناء شیخ، کون کونا سین شرما، پنکج ترپاٹھی، نینا گپتا، انوپم کھیر اور دیگر نظر آئیں گے- ٹریلر کے ریلیز ہونے سے پہلے فلمسازوں نے فلم کا نغمہ "زمانہ لگے" جاری کیا تھا- پریتیم نے ٹریلر میں موسیقی ترتیب دی ہے- اس ٹریلر میں رشتوں کی پیچیدگیوں، جذباتی گہرائی اور شہر کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے- یاد رہے کہ "میٹرو ان دنوں" ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-

یہ بھی پڑھئے: "رانا نائیڈو" کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری، رانا دگوبتی اور ارجن رامپال آمنے سامنے

"لائف ان اے میٹرو"
یاد رہے کہ "میٹرو ان دنوں"، "لائف ان اے میٹرو" کا سیکوئل ہے جو ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہوئی تھی- "لائف ان اے میٹرو" میں عرفان خان، شلپا شیٹی، کے کے مینن، کنگنا رناؤت، دھرمیندر، نفیسہ علی اور دیگر نے اہم کردار نبھائے تھے-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK