Updated: July 13, 2026, 9:52 PM IST
| Los Angeles
پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’’مائیکل‘‘ نے عالمی باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں ایک ارب امریکی ڈالر (تقریباً ۸۶۰۰؍ کروڑ روپے) سے زیادہ کا بزنس کرکے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بایوگرافیکل فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’’مائیکل‘‘ نے عالمی باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں ایک ارب امریکی ڈالر (تقریباً ۸۶۰۰؍ کروڑ روپے) سے زیادہ کا بزنس کرکے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بایوگرافیکل فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ فلم نے پہلے ’’بوہیمین ریپسوڈی‘‘ اور پھر کرسٹوفر نولن کی ’’اوپن ہائیمر‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ناقدین کے ملے جلے ردعمل کے باوجود شائقین کی بھرپور پذیرائی نے فلم کو تاریخی کامیابی دلائی۔ پاپ میوزک کے عظیم ترین فنکاروں میں شمار ہونے والے مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنائی گئی بایوپک ’’مائیکل‘‘ (Michael) نے عالمی باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ اس شاندار کامیابی کے بعد یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بایوگرافیکل فلم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فلم ’’جراسک پارک‘‘ کے اداکار سیم نیل کا ۷۸؍ سال کی عمر میں انتقال
فلم نے اس سنگِ میل تک پہنچنے سے قبل ایک اور بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا، جب اس نے مشہور میوزیکل بایوپک ’’بوہیمین ریپسوڈی‘‘ کی عالمی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ’’بوہیمین ریپسوڈی‘‘ نے اپنے تھیٹر رن کے دوران دنیا بھر میں ۹۱۱؍ ملین امریکی ڈالر (تقریباً ۷۸۳۵؍ کروڑ روپے) کا بزنس کیا تھا۔ اس کے بعد ’’مائیکل‘‘ نے ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جس نے عالمی سطح پر ۹۷۷؍ ملین امریکی ڈالر (تقریباً ۸۴۰۲؍ کروڑ روپے) کی کمائی کی تھی۔ اب ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ’’مائیکل‘‘ باضابطہ طور پر سنیما کی تاریخ کی کامیاب ترین بایوپک بن چکی ہے۔ فلم کی یہ غیرمعمولی کامیابی اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے لیے بھی بڑی فتح سمجھی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹوڈیوز نے ابتدا میں اس مہنگے منصوبے میں سرمایہ کاری سے گریز کیا تھا، تاہم لائنس گیٹ نے یونیورسل پکچرز اور کینو فلمز کے اشتراک سے اس بایوپک کو حقیقت کا روپ دیا۔
رپورٹس کے مطابق ’’مائیکل‘‘ دنیا کی پہلی آزادانہ طور پر فنانس کی گئی اسٹوڈیو پروڈکشن بھی بن گئی ہے جس نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی۔ فلمی تجزیہ کار اس کامیابی کو نہ صرف مائیکل جیکسن کی عالمی مقبولیت بلکہ آزاد فلم سازی کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کو ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا۔ فلمی جائزوں کی ویب سائٹ Rotten Tomatoes پر اسے ناقدین کی جانب سے ۴۰؍ فیصد ریٹنگ ملی، تاہم عام ناظرین نے فلم کو بھرپور پسند کیا اور اسے ۹۷؍ فیصد آڈیئنس اسکور دیا۔ زیادہ تر ناظرین نے فلم میں جعفر جیکسن کی اداکاری کو غیرمعمولی قرار دیا، جنہوں نے اپنے چچا مائیکل جیکسن کا کردار ادا کیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ جعفر نے نہ صرف مائیکل جیکسن کے انداز، رقص اور شخصیت کو کامیابی سے پیش کیا بلکہ ان کی جذباتی کیفیت کو بھی مؤثر انداز میں اسکرین پر منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھئے: سیاستداں اتحاد کا ہنر ان سے سیکھیں:شیکھر سمن کا عامر خان کی تیسری شادی پر طنز
فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز عالمی سطح پر ۲۱۷؍ ملین امریکی ڈالر (تقریباً ۱۸۶۶؍ کروڑ روپے) کی شاندار کمائی کی تھی۔ اس کے بعد مثبت عوامی ردعمل اور مضبوط ورڈ آف ماؤتھ کی بدولت فلم کی رفتار برقرار رہی اور چند ہی ماہ میں اس نے ایک ارب ڈالر کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔ ’’مائیکل‘‘ میں مائیکل جیکسن کی ذاتی اور فنی زندگی، جیکسن فائیو کے ابتدائی دنوں، ان کے خاندانی تعلقات اور عالمی شہرت تک پہنچنے کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں جعفر جیکسن مرکزی کردار میں نظر آئے ہیں، جبکہ مائیکل جیکسن کے بچپن کا کردار جولیانو کرووالڈی نے ادا کیا ہے۔ فلم کی دیگر نمایاں کاسٹ میں کولمین ڈومنگو بطور جو جیکسن، نیا لانگ بطور کیتھرین جیکسن اور جیسیکا سولا بطور لا ٹویا جیکسن شامل ہیں، جنہوں نے جیکسن خاندان کی کہانی کو بڑے پردے پر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔