Updated: May 25, 2026, 6:04 PM IST
| Mumbai
موہن لال کی Drishyam 3 نے باکس آفس پر اپنی مضبوط کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ریلیز کے چوتھے دن بھی شاندار کمائی جاری رکھی۔ موہن لال کی اداکاری والی اس سسپنس تھریلر نے اتوار کو ہندوستان میں ۹۵ء۱۳؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے، جس کے بعد فلم کا مجموعی انڈیا نیٹ کلیکشن ۵۵ء۵۴؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر فلم نے صرف چار دنوں میں ۳۴ء۱۴۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
موہن لال کی ’’درشیم ۳‘‘ نے ریلیز کے چوتھے دن بھی باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھی اور اتوار کو کمائی میں معمولی اضافہ درج کرتے ہوئے اپنی کامیاب دوڑ جاری رکھی۔ انڈسٹری ٹریکنگ پورٹل کے مطابق موہن لال کی فلم نے اپنے پہلے اتوار کو ہندوستان بھر میں ۹۵ء۱۳؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے، جو تیسرے دن کے ۷۰ء۱۳؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً ۸ء۱؍ فیصد زیادہ ہے۔ فلم کا مجموعی انڈیا نیٹ کلیکشن اب ۵۵ء۵۴؍ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہندوستانی مجموعی کلیکشن ۳۴ء۶۳؍ کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلم کے مختلف زبانوں کے ورژنز میں ملیالم ورژن سب سے زیادہ کامیاب رہا، جس نے اتوار کو ۷۵ء۱۱؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے۔ رپورٹ کے مطابق، ملیالم ورژن ۳۵ء۶۹؍ فیصد مجموعی آکیوپینسی کے ساتھ ۳؍ ہزاع ۱۸۶؍ شوز میں چلایا گیا۔
یہ بھی پڑھئے : باڈی شیمنگ پر سارہ تینڈولکر کا سخت ردعمل، پاپارازی کو آڑے ہاتھوں لیا
تیلگو ورژن نے ۲۰ء۱؍ کروڑ روپے نیٹ کمائی کی، جبکہ تمل ورژن نے ۶۵؍ لاکھ روپے کا اضافہ کیا۔ کنڑ ورژن نے بھی ۳۵؍ لاکھ روپے نیٹ کمائے۔ ریاستی سطح پر کیرالا فلم کے لیے سب سے مضبوط مارکیٹ ثابت ہوا، جہاں صرف اتوار کو ۷۰ء۹؍ کروڑ روپے کی کمائی ریکارڈ کی گئی۔ کرناٹک نے ۴۰ء۲؍ کروڑ روپے کے ساتھ دوسرا بڑا تعاون دیا، جبکہ آندھر پردیش اور تلنگانہ نے مشترکہ طور پر ۴۰ء۱؍ کروڑ روپے کمائے۔ اسی طرح تمل ناڈومیں بھی فلم نے ۴۰ء۱؍ .40 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی درج کی، جبکہ باقی ہندوستان سے مزید ۲۷ء۱؍ کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فلم کی کارکردگی مضبوط رہی۔ چوتھے دن فلم نے بیرون ملک تقریباً ۱۳؍ کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد اس کا کل اوورسیز کلیکشن ۷۸؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح فلم نے صرف چار دنوں میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر ۳۴ء۱۴۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے، جو اسے سال کی بڑی کامیاب فلموں میں شامل کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے : ۷۹؍ویں کانز فلم فیسٹیول میں بگ باس ۱۷؍ فیم سونیا بنسل کا شاندار آغاز
جیتو جوزف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سسپنس تھریلر میں موہن لال ایک بار پھر اپنے مشہور کردار جارج کٹی کے روپ میں واپس آئے ہیں۔ فلم میں مینا، انسیبا حسن اور ایستھر انیل بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں، جبکہ کاسٹ میں صدیق، مرلی گوپی، بیجو مینن اور کالا بھون شاجون بھی شامل ہیں۔ فلم کی کامیابی سے واضح ہوتا ہے کہ ’’درشیم‘‘ فرنچائز کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے، اور شائقین جارج کٹی کے پراسرار اور ذہین کردار سے بدستور گہرا تعلق محسوس کرتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم کی مضبوط اسکرپٹ، جذباتی کشمکش اور غیر متوقع موڑ اسے حالیہ برسوں کی سب سے کامیاب ہندوستانی سسپنس فرنچائزز میں شامل کرتے ہیں۔