Inquilab Logo Happiest Places to Work

مکیش بھٹ پردے کے پیچھے رہے لیکن کئی عمدہ فلمیں بنائیں

Updated: June 05, 2026, 2:57 PM IST | Mumbai

ہندی فلمی صنعت کی تاریخ میںچند فلم ساز ایسے ہیں جنہوں نے نہ صرف کامیاب فلمیں بنائیں بلکہ بدلتےہوئے زمانے کے ساتھ فلمی کاروبار کے انداز کو بھی نئی سمت دی۔ مکیش بھٹ انہی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

Mukesh Bhatt. Photo: INN
مکیش بھٹ۔ تصویر: آئی این این

ہندی فلمی صنعت کی تاریخ میںچند فلم ساز ایسے ہیں جنہوں نے نہ صرف کامیاب فلمیں بنائیں بلکہ بدلتےہوئے زمانے کے ساتھ فلمی کاروبار کے انداز کو بھی نئی سمت دی۔ مکیش بھٹ انہی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ اگرچہ ان کے چھوٹے بھائی مہیش بھٹ بطور ہدایت کار زیادہ شہرت رکھتے ہیں، لیکن مکیش بھٹ نے بطور پروڈیوسرایک منفرد مقام حاصل کیا۔ گزشتہ ۴؍ دہائیوں سے زائد عرصے سے وہ بالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور متعدد کامیاب فلموں کی تیاری کے ذریعے ہندوستانی سنیما پر گہرا اثر چھوڑ چکے ہیں۔

مکیش بھٹ۵؍جون ۱۹۵۲ءکوممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کا فلمی دنیا سے گہرا رشتہ رہا ہے۔ ان کے والد نانابھائی بھٹ ہندی اور گجراتی فلموں کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر تھے، جبکہ ان کی والدہ شیریں محمد علی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: رنویر سنگھ للت مودی کی بایوپک میں نظر آئیں گے؟ آئی پی ایل بانی کا انکشاف

مکیش بھٹ کے خاندان میں فن اور فلم سازی کا ماحول موجود تھا، اسی لیے انہیں بچپن ہی سے فلمی دنیا میں دلچسپی پیدا ہو گئی۔ ان کے بھائی مہیش بھٹ بعد میں ہندوستان کے نمایاں ہدایت کاروں میں شمار ہونے لگے، جبکہ خاندان کی نئی نسل میں پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور راہل بھٹ جیسے معروف نام شامل ہیں۔

مکیش بھٹ نے اپنے کریئر کا آغاز فلمی کاروبار کے مختلف شعبوںسےکیا۔ ابتدا میں وہ پروڈکشن اور تقسیمِ فلم کے معاملات سے وابستہ رہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے بھائی مہیش بھٹ کے ساتھ مل کر فلم سازی میں باقاعدہ قدم رکھا۔۱۹۸۰ءکی دہائی میں بھٹ برادران نے کئی فلموں پر کام کیا، لیکن ان کی اصل کامیابی ۱۹۸۷ء میں قائم ہونے والی فلمی کمپنی وشیش فلمزکے ذریعے سامنے آئی۔ اس پروڈکشن ہاؤس کا نام مکیش بھٹ کے بیٹے وشیش بھٹ کے نام پر رکھا گیا۔مکیش بھٹ نے بطور پروڈیوسر متعدد کامیاب فلمیں پیش کیں۔ ان میں عاشقی،دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک، ہم ہیں راہی پیار کے،غلام، راز، زہر، گینگسٹر، جنت، عاشقی ۲؍،ہماری ادھوری کہانی شامل ہیں۔ ان فلموں میںسے کئی نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی اور بعض فلمیں وقت گزرنے کے ساتھ کلاسک کا درجہ اختیار کر گئیں۔مکیش بھٹ کا ایک اہم کارنامہ نئے چہروں کو موقع دینا بھی ہے۔ان کے بینر نے متعدد اداکاروں، اداکاراؤں، موسیقاروں اور گلوکاروںکو فلمی دنیا میں متعارف کرایا یا ان کے کریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ انو اگروال، عمران ہاشمی،کنگنا رناوت اور کئی دیگر فنکاروں کو ان کے بینر سے خاص شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: ٹام ہالینڈ نے نولن کی ’’دی اوڈیسی‘‘ کیلئے ’’اسپائیڈر مین‘‘ مؤخر کرادی

مکیش بھٹ کی فلموں کی ایک نمایاں خصوصیت ان کی موسیقی رہی ہے۔ ۱۹۹۰ءکی دہائی میں عاشقی کا میوزک ہندوستانی فلمی تاریخ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البمز میں شمار ہوا۔بعد میں بھی ان کی فلموں جیسے راز، مرڈر، گینگسٹر اور عاشقی۲؍ کے گیت بے حد مقبول ہوئے۔بھٹ کی فلموں کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ان کی کامیابی میں موسیقی کا کردار ہمیشہ بنیادی رہا ہے۔

فلمی دنیا میں طویل عرصے تک کام کرنے کے باوجود مکیش بھٹ نسبتاً کم میڈیا نمائش پسند کرتےہیں۔ وہ زیادہ تر پس منظر میں رہ کر فلم سازی اور کاروباری منصوبہ بندی پر توجہ دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK