کنگنا رناؤت ۱۰؍ سال تک مسلسل فلاپ فلمیں دینے کے بعد ’’تنو ویڈس منو ۳‘‘ اور ’’کوئین ۲‘‘ کےذریعے پردۂ سیمیں پر واپس آئیں گی۔ یاد رہے کہ انہیں ’’کوئین‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 5:02 PM IST | Mumbai
کنگنا رناؤت ۱۰؍ سال تک مسلسل فلاپ فلمیں دینے کے بعد ’’تنو ویڈس منو ۳‘‘ اور ’’کوئین ۲‘‘ کےذریعے پردۂ سیمیں پر واپس آئیں گی۔ یاد رہے کہ انہیں ’’کوئین‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔
گزشتہ کئی دہائیوں میں کنگنا رناؤت نے اپنی ہندی فلموں سے شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے ’’کوئین‘‘، ’’تنوویڈس منو‘‘ اور ’’تنو ویڈس منو رٹنز‘‘ سے ہندی فلموں میں نام کمایا ہے۔ کنگنا رناؤت نے ’’کوئین‘‘ سے شہرت پائی تھی جس نے انڈسٹری میں ان کی منفرد شناخت قائم کی تھی۔کنگنا رناؤت کی ’’تنو ویڈس منو‘‘فرنچائز باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی جس کا سیکوئل اب بھی خواتین کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہد کپور کے ڈسپلن نے میرے انٹرپرینیور شپ کے سفر کو متاثر کیا ہے: میرا راجپوت
کنگنا رناؤت کی دونوں فلموں کے سیکوئل بنائے جائیں گے
پنک ویلا کو ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ کنگنا رناؤت کی ’’کوئین ۲‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات نومبر ۲۰۲۵ء میں ہوگی جس کی ہدایتکاری وکاس بہل انجام دیں گے۔ فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے۔ اپنی پرانی فلموں کی طرح ہی فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ ہندوستان اور بیرون ممالک میں ہوگی جبکہ لندن فلم کی شوٹنگ کے بین الاقوامی مقامات میں سب سے اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان نے کہا کہ ’’ایکشن فلمیں ہندوستانی سنیما کو ختم کر رہی ہیں‘‘
’’تنو ویڈس منو ۳‘‘
’’کوئین ۲‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد کنگنا رناؤت ’’تنو ویڈس منو ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گی جس کی ہدایتکاری آنند ایل رائے انجام دیںگے۔ فلمسازوں نے فلم کی اسکرپٹ مکمل کرلی ہے اور اس کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کے اوائل میں کی جائے گی۔ یہ فرنچائز کی تیسری فلم ہوگی جس کی ہدایتکاری پہلی دو فلموں کی طرح ہی آنند ایل رائے انجام دیں گے۔ فلم طنزو مزاح، جذبات اور ڈرامے کا امتزاج ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: شیلندر نے اپنے نغموں سے زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کیا
کنگنا رناؤت آرمادھون کے ساتھ شراکت داری کریں گی
کنگنا رناؤت ’’تنو ویڈس منو ۳‘‘ کیلئے آر مادھون کے ساتھ شراکت داری کریں گی۔ رپورٹس کے مطابق ’’فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہےاور فلمساز اس کی شوٹنگ کی شروعات کرنے کیلئےپرتجسس ہیں۔
باکس آفس
’’تنو ویڈس منو‘‘ سیریز اور ’’کوئین‘‘ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلمسازوں نے اندازہ لگایا ہے کہ ’’کوئین ۲‘‘ اور’’تنو ویڈس منو ۳‘‘کے بھی باکس آفس پر زیادہ کاروبارکرنے کے امکانات ہیں۔