• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیزون کا ۲ء۶؍ بلین ڈالر کے اے آئی اسٹارٹ اپ کا اعلان، مسک نے کاپی کیٹ کہا

Updated: November 18, 2025, 9:06 PM IST | New York

امیزون کا ۲ء۶؍ بلین ڈالر کے اے آئی اسٹارٹ اپ کا اعلان، ایلون مسک نے جیف بیزوس کو ’’کاپی کیٹ‘‘ کہہ کر مذاق اڑایا۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نےامیزون کے بانی جیف بیزوس کے ذریعے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ کی مدد کرنے پر انپر’’نقل چور‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا ہے، رپورٹ کےمطابق  امیزون کے بانی ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق، بیزوس اس اے آئی اسٹارٹ اپ کو فنڈز فراہم کر رہے ہیں جس کے وہ شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ پروجیکٹ پرومیٹیئس نامی کمپنی نے۶؍ اعشاریہ ۲؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کر لی ہے، جس میں ان کا ایک اہم حصہ بھی شامل ہے۔دریں اثناء میڈیا رپورٹس کے مطابق،اس نے اسے دنیا کی بہترین فنڈز والی ابتدائی مرحلے کی اسٹارٹ اپس میں سے ایک بنا دیاہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیل کا ’’خفیہ آرکائیو‘‘: رپورٹ

یہ۲۰۲۱ء میں امیزون کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی بار بیزوس کی باضابطہفعال  کردار میں واپسی بھی ہوگی، جب انہوں نے یہ ذمہ داری اینڈی جیسی کو سونپی تھی۔ وہ وی کے بجاج کے ساتھ شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کریں گے، جواے آئی اسٹارٹ اپ `پروجیکٹ پرومیٹیئس کے شریک بانی اور شریک سی ای او ہیں۔ تاہم جیف بیزوس کے نئی اے آئی  اسٹارٹ اپ شروع کرنے کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایلون مسک نےایک ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ لکھا، ’’ہاہا۔ ہو ہی نہیں سکتا۔‘‘ اگلی لائن میں، انہوں نے’’نقل‘‘ لفظ اور بلی کا ایموجی شامل کیا۔تاہم پروجیکٹ پرومیٹیئس لنکڈ ان پر بہت کم فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پرانی آئی آئی ٹیز کا THE رینکنگ سے دوبارہ بائیکاٹ؛ شفافیت پر عدم اعتماد برقرار

ان کے’’ اباؤٹ‘‘ سیکشن میں صرف درج ہے کہ کمپنی مادی معیشت کے لیےاے آئی تعمیر تعمیر کر رہی ہے۔ اس صفحے پر۵۱؍ سے۲۰۰؍ کے درمیان ملازمین کی تخمینی تعداد درج ہے، اور پروفائل فوٹو اور بینر دونوں سیاہ ہیں۔ بعد ازاں بجاج کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق، کمپنی کا آغاز نومبر  ۲۰۲۵ء میں ہوا اور یہ فی الحال سان فرانسسکو، لندن اور زیورک میں کام کر رہی ہے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق، کمپنی ایک ایسے بازار میں داخل ہو رہی ہے جہاں چھوٹی اسٹارٹ اپس گوگل، میٹا اور مائیکرو سافٹ جیسے بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ اوپن اے آئی اوراینتھتروپک کے درمیان اپنی جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔تاہم یہ ایک ایسا اے آئی ماڈل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جو کمپیوٹر، ایرو اسپیس اور آٹوموبائل سمیت کئی شعبوں میں انجینئرنگ اور مصنوعات سازی میں مدد فراہم کرے گا۔نیو یارک ٹائمز رپورٹ کے مطابق، کمپنی روبوٹکس، ادویات کی ڈیزائننگ اور سائنسی دریافتوں سمیت مادی کاموں پرنافذ  کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK