• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میری شہرت ہی اقرباپروری ہے: کرن جوہر کا طنز، ’پچ ٹو گیٹ رچ ۲‘ کا ٹیزر جاری

Updated: November 21, 2026, 7:00 PM IST | Mumbai

اکشے کمار اور کرن جوہر فیشن اور کاروبار پر مبنی ریئلٹی شو کے دوسرے سیزن میں واپس آگئے۔ ۲۰؍ فیشن برانڈز کے بانی ۱۰۰؍ کروڑ روپے کے سرمایہ کاری فنڈ کے لیے اپنے کاروباری منصوبے پیش کریں گے، جب کہ ملائیکہ اروڑہ اور اشنیِر گروور سمیت معروف شخصیات ان کے آئیڈیاز پرکھیں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کمار اور کرن جوہر کے ریئلٹی شو ’پچ ٹو گیٹ رچ‘ کے دوسرے سیزن کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ اس بار شو میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ۲۰؍ برانڈز کے بانی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے اپنے کاروباری منصوبے پیش کریں گے۔ شو کا نیا سیزن ۴؍  دسمبر ۲۰۲۶ء سے جیوہاٹ اسٹار پر نشر ہوگا، جب کہ سرمایہ کاری کے لیے ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا فنڈ رکھا گیا ہے۔ ٹیزر میں کرن جوہر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں اقرباپروری سے متعلق تنقید پر طنز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’’میری شہرت ہی اقرباپروری ہے۔‘‘ ان کا یہ جملہ سامنے آتے ہی شو کے ٹیزر کا نمایاں حصہ بن گیا۔ دوسری جانب ملائیکہ اروڑہ ایک کاروباری پیشکش پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’’اب تک کی بدترین پیشکش‘‘ قرار دیتی ہیں۔ اشنیِر گروور بھی اپنے مخصوص بے باک انداز میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ تمہیں جنریشن زی کی بددعا لگے گی۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی: شاہ رخ، سچن،اکشے آج ’گلوبل پیس آنرز ۲۰۲۶ء‘ میں شریک ہوں گے

اس سیزن میں اکشے کمار، کرن جوہر، ملائیکہ اروڑہ، اشنیِر گروور، مسابا گپتا، زینت امان، شالینی پاسی، سری لیلا، عرفی جاوید اور انیتا شراف اداجانیا سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔ یہ پینل فیشن کے تخلیقی پہلوؤں کے ساتھ کاروباری منصوبہ بندی، برانڈ کی شناخت اور سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لے گا۔ شو کے دوسرے سیزن میں ۲۰؍ فیشن برانڈز حصہ لیں گے، جن میں CHK، Beeglee، Exude، Sheczzar، October Jaipur، Naymish، Khaadiwala Designer، Fash Chat، Soup by Sougat Paul، Uorfi Creations اور Turms سمیت دیگر نام شامل ہیں۔ ان برانڈز کے بانیوں کو اپنے ڈیزائن اور مصنوعات پیش کرنے کے ساتھ یہ بھی بتانا ہوگا کہ ان کا کاروباری ماڈل کس طرح کام کرتا ہے، ان کے صارفین کون ہیں اور وہ اپنے برانڈ کو بڑے پیمانے پر کیسے پھیلانا چاہتے ہیں۔ 
اکشے کمار نے شو کے بارے میں کہا کہ فیشن کی دنیا میں بہت سے لوگوں کے پاس بہترین آئیڈیاز اور تخلیقی صلاحیت ہوتی ہے، لیکن ایک کامیاب کاروبار کھڑا کرنا بالکل مختلف معاملہ ہے۔ انہیں اس شو میں وہ لمحہ دلچسپ لگتا ہے جب کوئی بانی اپنا خیال پیش کرکے دوسروں کو اس پر سرمایہ لگانے کے لیے قائل کرتا ہے۔ ان کے مطابق نئے سیزن میں کئی دلچسپ کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ یاد رہے کہ ’پچ ٹو گیٹ رچ‘ کا پہلا سیزن اکتوبر ۲۰۲۵ء میں سامنے آیا تھا۔ نئے سیزن میں سرمایہ کاری کے فنڈ کو بڑھا کر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کردیا گیا ہے، جس سے فیشن کے شعبے میں نئے کاروباروں کو سرمایہ، رہنمائی اور صنعت سے وابستہ شخصیات تک رسائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK