ناگارجن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’’قلی‘‘ کے ہدایتکار لوکیش کنگراج نے فلم میں ان کا کاسٹیوم ہیتھ لیجر کی فلم ’’جوکر‘‘ سے کردارسے متاثرہوکر ڈیزائن کیا تھا۔یاد رہے کہ ’’قلی‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ءکو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 14, 2025, 8:30 PM IST | Mumbai
ناگارجن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’’قلی‘‘ کے ہدایتکار لوکیش کنگراج نے فلم میں ان کا کاسٹیوم ہیتھ لیجر کی فلم ’’جوکر‘‘ سے کردارسے متاثرہوکر ڈیزائن کیا تھا۔یاد رہے کہ ’’قلی‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ءکو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔
لوکیش کنگراج کی فلم ’’قلی‘‘ باکس آفس پر ریلیز ہوچکی ہے۔فلم میں ناگارجن کا کردار موضوع بحث ہے۔حال ہی میں کینڈیڈ میں شروتی حسن کے ساتھ اپنی گفتگو میںناگارجن نے بتایا کہ ہدایتکار لوکیش کنگراج، جو ڈی سی یونیورس کی فلموں کے مداح ہیں، نےفلم میں ان کا کاسٹیوم ہیتھ لیجرکی فلم ’’جوکر‘‘ کے کردار سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیا تھا۔‘‘ ناگارجن نے کاسٹیوم کے رنگ کی اسکیم کے تعلق سے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اس وقت ہیتھ لیجر کے ذہن میں جوکر کا کردار تھا جس سے متاثر ہوکر انہوں نے فلم میں میرا کاسٹیوم ڈیزائن کیا تھا۔ انہوں نے کاسٹیوم میں بھی وہی رنگ دیکھا ہوگا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح کاسٹیوم کیلئے پرپل اور کریم رنگ کا انتخاب انہیں نیا معلوم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے کبھی اس طرح کے رنگ زیب تن نہیں کیا تھا۔ ہمارے پاس صرف دو یا تین ہی آپشنز تھے۔ انہوں نے دیکھا اور کہا ’’یہ ٹھیک ہے، مجھے یہ چاہئے۔ میرے پاس پرپل رنگ کی جیکٹ بھی ہے، وہ کافی اچھی ہے۔ میں نے کبھی ایسے رنگ نہیں پہنے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ۱۲؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی
انہوں نے اس لباس کاذکر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا ’’ وہ کافی عجیب لباس تھا۔ مجھےلگتا ہے کہ میرے لئے بھی وہ پینٹس کافی بڑی تھیں۔‘‘ شروتی نے ان سے اتفاق کیا۔ ویلن کے کردار سے لے کر ایک بااخلاق شخص کا کردار اداکرنےتک ناگارجن کیلئے یہ بڑی تبدیلی ہے۔ ناگارجن نے بتایا کہ انہوں نے ’’قلی‘‘ کیلئے حامی بھرنے سے قبل فلم کا کچھ حصہ سنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اس کہانی کی شروعات سائمن کے کردار سے ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ میں نے کہانی سنی اور کردار کیلئے حامی بھرنے سےقبل کئی نوٹس بنائے۔ میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں کیا تھا۔‘‘ناگارجن کی اس تبدیلی نے سپر اسٹار رجنی کانت کوبھی متاثر کیا ہے۔ناگارجن نے فلم کی شوٹنگ کا ایک منظر بیان کرتے ہوئےکہاکہ ’’شوٹ کے ختم ہونے کے بعد رجنی سر مسکرانے لگے۔‘‘ یاد رہے کہ’’قلی‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں رجنی کانت، ناگ ارجن، سوبین شہیر اور ستیہ راج نے کلیدی جبکہ عامر خان نے معاون کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری لوکیش کنگراج نے انجام دی ہے۔