• Sat, 06 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ فلکس نے وارنر بروز ڈسکوری کو ۷ء۸۲؍ بلین ڈالر میں خرید لیا

Updated: December 06, 2025, 5:08 PM IST | Los Angeles

Netflix نے Warner Bros Discovery کو تقریباً ۷ء۸۲؍ بلین ڈالر کے معاہدے کے ذریعے خرید لیا ہے، جس میں وارنر بروز، ایچ بی او میکس، ایچ بی او فلم و ٹی وی اسٹوڈیوز اور ڈسکوری نیٹ ورکس شامل ہیں۔ یہ خریداری ہالی ووڈ کی اسٹریمنگ اور تھیٹر ڈائنامکس کو نئی شکل دے سکتی ہے۔ اس کے تحت ’’گیم آف تھرونز‘‘، ’’ہیری پوٹر‘‘ اور ’’ڈی سی یونیورس‘‘ جیسی بڑی فرنچائزز نیٹ فلکس کے پورٹ فولیو میں شامل ہو جائیں گی۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این

نیٹ فلکس نے وارنر بروز ڈسکوری کو خرید لیا ہے جس میں اس کے فلم اور ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز، ایچ بی او اور ایچ بی او میکس بھی شامل ہیں۔ اس تاریخی اقدام سے ہالی ووڈ کی طاقت کا توازن تبدیل ہونے کی توقع ہے۔ نیٹفلکس نے پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس اور کوم کاسٹ کی بولیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ معاہدہ حاصل کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ خریداری نقد اور اسٹاک پر مشتمل ایک بڑا لین دین ہے، جس کی قیمت ۷۵ء۲۷؍ڈالر فی شیئر ہے۔ مجموعی طور پر اس کی انٹرپرائز ویلیو تقریباً ۷ء۸۲؍ بلین ڈالر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رنویر سنگھ کی ’’دھرندھر‘‘ کا دھماکے دار آغاز، پہلے دن ۲۷؍ کروڑ کی کمائی

خیال رہے کہ یہ اتحاد نہ صرف دو بڑے تفریحی اداروں کو ملا رہا ہے بلکہ نیٹ فلکس کی عالمی اسٹریمنگ طاقت کو وارنر بروز کی صدی پرانی کہانی سنانے کی روایت کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔ معاہدے کے بعد، دنیا کے بڑے شوز اور فلمیں — جیسے دی بینگ تھیوری، دی سوپرانوس، گیم آف ھرونز، دی ویزارڈ آف او زی اور ڈی سی یونیورس، نیٹ فلکس کی لائبریری میں شامل ہوں گے۔اس ضمن میں نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس کا کہنا ہے کہ ’’ہمارا مقصد ہمیشہ دنیا کو بہترین تفریح فراہم کرنا ہے۔ وارنر بروز کی شاندار فلموں اور شوز جیسے کاسابلانکا، سٹیزن کین، ہیری پوٹر اور فرینڈز کو اسٹرینجر تھنگز اور اسکوئڈ گیم جیسے اپنے مقبول ٹائٹلز کے ساتھ شامل کرکے ہم اگلی صدی کی کہانی سنانے میں نئی جہتیں متعارف کرائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK