• Sat, 06 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی ’’دھرندھر‘‘ کا دھماکے دار آغاز، پہلے دن ۲۷؍ کروڑ کی کمائی

Updated: December 06, 2025, 4:10 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’دھرندھر‘‘نے ریلیز کے پہلے دن ۲۷؍ کروڑ روپے کا بزنس کرتے ہوئے تمام پیشگوئیوں کو مات دے دی۔ فلم نے نہ صرف ’’سیارہ‘‘ کی اوپننگ کو پیچھے چھوڑا بلکہ رنویر سنگھ کے کریئر کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ بھی ثابت ہوئی۔

Ranveer Singh`s in `Dhurandhar`. Picture: INN
رنویر سنگھ کی `دھرندھر` میں۔ تصویر:آئی این این

۵؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘نے باکس آفس پر شاندار آغاز کرتے ہوئے تمام توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ فلم پہلے دن تقریباً ۲۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرے گی لیکن ’’دھرندھر‘‘نے مضبوط شروعات کے ساتھ ۲۷؍ کروڑ روپے حاصل کئے جو موجودہ مقابلوں میں سب سے زیادہ ہے۔ فلم نے آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس نے پہلے دن ۹ء۲۱؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ اوپننگ کے لحاظ سے یہ فلم صرف وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ سے پیچھے رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے:نادرہ نے اپنی فلموں میں منفرد کردار ہی ادا کئے

سال کے اختتام پر دھماکے دار انٹری دیتے ہوئے یہ رنویر سنگھ کے کریئر کی سب سے بڑی اوپننگ فلم بن گئی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے رنویر کی پچھلی میگا ہٹس ’’پدماوت‘‘ (پہلا دن: ۲۴؍ کروڑ) اور ’’سمبا‘‘ (۷۲ء۲۰؍کروڑ ) کے ریکارڈ بھی توڑ دیئے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق فلم نے پہلے دن بآسانی ۲۵؍ کروڑ کے ہندسے کو عبور کیا، اور تنازعات کے باوجود مثبت سوشل میڈیا تبصروں نے بزنس کو مزید تقویت بخشی۔ ریلیز سے پہلے فلم نے تقریباً ۱۰؍ کروڑ روپے کا ایڈوانس بکنگ کلیکشن حاصل کیا، جو آخری ۴۸؍ گھنٹوں میں ۳۰۱؍ فیصد اضافہ کے ساتھ متاثرکن ثابت ہوا۔ پورے ملک میں ۶ء۲؍ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جس نے اسے ۲۰۲۵ء میں ایڈوانس بکنگ کے لحاظ سے ٹاپ ۵؍  فلموں میں شامل کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:شوجیت سرکار کی منوج باجپائی اور راجکمار راؤ کے ساتھ کامیڈی کے میدان میں واپسی

جمعہ کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے ملک بھر میں ۸۱ء۳۳؍ کی شاندار اوکیوپنسی حاصل کی۔ ۴؍ ہزار سے زائد شوز میں سے نائٹ شوز میں ۵۵؍ فیصد سے زیادہ نشستیں بھریں۔ دہلی این سی آر نے سب سے بہتر رسپانس دیا، جہاں ۱۳۷۱؍ شوز میں ۴۰؍ فیصد نشستیں بھریں جبکہ ممبئی کے ۱۰۲۴؍ شوز میں ۳۵؍ فیصد نشستیں بھریں۔ 
خیال رہے کہ فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون اور ارجن رامپال نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ سارہ ارجن کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے، تاہم اکثریت نے ان کے کام کو سراہا ہے۔ مجموعی طور پر ’’دھرندھر‘‘کو مثبت ریویوز مل رہے ہیں، اور فلم ہفتے کے آخر تک ۵۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK