نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘کے سیزن ۵؍ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ سیزن ۵؍ ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: July 17, 2025, 8:05 PM IST | Mumbai
نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘کے سیزن ۵؍ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ سیزن ۵؍ ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنی متوقع سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس۵‘‘ کاٹیزر ریلیز کیا تھا جس نے انٹرنیٹ پر طوفان پربا کر دیا ہے۔ سیریز کے پانچویں سیزن میں گینگ اور ڈومو گورون کے درمیان حتمی شو ڈاؤن دکھایا جائے گا جو مانسٹرکریچر ہے۔
Every battle has led to this 💥 the Stranger Things 5 teaser is HERE! pic.twitter.com/dSYwnfgsER
— sƃuᴉɥʇ ɹǝƃuɐɹʇs (@Stranger_Things) July 16, 2025
سیریزکے پانچویں سیزن کے ٹیزرکو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے جن میں سےبہت نے سیریز کے پروموشنل میٹریل میں ایسٹر ایگس کی نشاندہی کی ہے۔
’’اسٹرینجر تھنگس ۵‘‘
یاد رہے کہ ’’اسٹرینجرتھنگس‘‘ میں ونونا رائیڈر، ڈیوڈ ہاربر، ملی بوبی براؤن، فن وولف ہارڈ، گیٹن ماتارازو، کلیب میک لاگھلین، نوآ اشنپ، سیڈی سنک اور نتالیا ڈائر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ سیزن ۵؍ اسٹرینجر تھنگس کا آخری سیزن ہوگا جسے ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔