Inquilab Logo Happiest Places to Work

مقررہ رفتار سے زیادہ پر کار چلانے کے سبب ایما واٹسن پر ۶؍ ماہ کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی

Updated: July 17, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

مقررہ رفتار سے زیادہ پر کار چلانے کے سبب امریکی اداکارہ ایما واٹسن پر ۶؍ ماہ کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ان کے خلاف ایک ہزار ۴۴؍ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Emma Watson. Photo: INN
ایما واٹسن۔ تصویر: آئی این این

امریکی اداکارہ اور سماجی کارکن ایماواٹسن ، جو مشہور ٹی وی سیریز ’’ہیری پورٹر‘‘ میں ہرموئن گرینگر، پر بین بری روڈ پر ۳۰؍ میٹر فی گھنٹہ کی بجائے ۳۸؍ میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے کے بعد ۶؍ ماہ کیلئے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ایما واٹسن اپنی اوڈی ایس تھری چلارہی تھیں جب ان پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

ٹریفک انفورسمنٹ نے اس حادثے کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ۲؍ ماہ قبل اپنی گاڑی کو غیر قانونی طریقے سے پارک کرنے پر ایما واٹسن کی آڈی کو قبضے میں لے لیا گیا تھا۔ اس حادثے کے وقت پرانی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایما واٹسن کے ڈرائیونگ ریکارڈ پر پہلے سےہی ۹؍ پینالٹی پوائنٹس ہیں۔ ایما واٹسن کے خلاف ان کے پوسٹ کے ذریعے شکایت درج کی گئی تھی۔
بدھ کو ہائی وے کومب مجسٹریٹ کورٹ نے ایما واٹسن کو سماعت کے بعد سزا سنائی تھی جبکہ انہیںجیل نہیں بھیجا گیا تھا۔ یہ سماعت صرف پانچ منٹ تک جاری رہی تھی۔عدالت میں ایما واٹسن کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے وکیل سالیسٹر ولسن نے کہا تھا کہ ’’ ایما واٹسن اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا مکمل کرنے کیلئے تیار ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ڈان ۳‘‘: کریتی سینن ہیروئن ہوں گی، ایکسیل انٹرٹینمنٹ کی تصدیق


ڈرائیونگ پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالت نے ایما واٹسن کے ڈرائیونگ لائسنس پر مزید تین پوائنٹس شامل کردیئے ہیں اور انہیں مجموعی طور پر ایک ہزار ۴۴؍ یورو (تقریباً۲ء۱؍لاکھ روپے) کا جرمانہ بھرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جن میں ۶۵۰؍ یورو (۷۴؍ ہزار)کا جرمانہ،عدالت کی ۱۲۰؍ یورو فیس اور ۲۶۴؍ یورو سرچارج (ایک ایسا لازمی چارج ہے جو انگلینڈ اور ویلز کے قانونی نظام میں عدالت ملزمان پر جرم کی سزا کے ساتھ عائد کرتی ہےاور جس کا مقصد متاثرین اور گواہوں کو خدمات فراہم کرنے والی فنڈنگ کو بڑھانا ہوتا ہے ) بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: نویر کی ’’دھرندر‘‘ سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے پربھاس کی ’راجہ صاب‘ کی ریلیز تاریخ ملتوی

عدالت نے ایما واٹسن پر چھ ماہ کیلئے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کی ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ اب ان کے ڈرائیونگ لائنسس پر پوائنٹس میں اضافہ ہوا توانہیں برطانوی قوانین کے تحت نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۳ء سے ایما واٹسن آکسفورڈ یونیورسٹی میں کریٹیو رائٹنگ میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰۱ء میں ہیری پورٹر سے بطور چائلڈ اداکار اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ وہ ہیری پورٹر کے تمام آٹھ انسٹالمنٹس میں نظر آئی تھیں۔ انہوں نے ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘، ’’ دی پرکس آف بئنگ اے سن فلار‘‘، ’’دی بلنگ رنگ‘‘ اور ۲۰۱۹ء کی فلم ’’لٹل ویمن‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔ یاد رہے کہ ’’لٹل ویمن‘‘ کی ہدایتکاری گریٹا گرویگ نے انجام دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK