Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’تری مورتی‘‘ کی واپسی، ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ میں جیکی شروف بھی شامل

Updated: May 14, 2025, 7:17 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ میں انیل کپور کے بعد جیکی شروف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ان تینوں اداکار نے ۱۹۹۵ء کی فلم ’’تری مورتی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

Anil Kapoor (right), Jackie Shroff (left). Photo: INN
انیل کپور( دائیں) ، جیکی شروف ( بائیں)۔ تصویر: آئی این این

فلم ’’رام لکھن‘‘ کی مشہور جوڑی جیکی شروف اور انیل کپور ۱۹۸۹ء کے بعد ایک مرتبہ پھر اسکرین شیئر کرنے جارہے ہیں۔ مگر اس بار وہ شاہ رخ خان کی ایکشن تھریلر ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ۲۰؍ مئی سے ہوگا۔ جیکی شروف کے کردار کی تفصیلات ابھی عام نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم، پنک ولا کی رپورٹ کہتی ہے کہ فلم میں انیل کپور، شاہ رخ خان کے رہنما کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان تربیت یافتہ اور پیشہ ور قاتل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان، انیل کپور اور جیکی شروف اس سے قبل ۱۹۹۵ء کی فلم ’’تری مورتی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ 
ذرائع نے مزید کہا کہ ’’کنگ‘‘ کی کہانی موجودہ دور اور تھیٹر کے ناظرین کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا گیا ہے۔ اس میں شاہ رخ خان ایسے اوتار میں نظر آئیں گے جس میں انہیں کبھی نہیں دیکھا فیا ہے۔ ‘‘ ’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، سہانا خان، ارشد وارثی، اور ابھے ورما بھی ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ایکشن ڈائریکٹرز بھی فلم کا حصہ ہیں۔ ’’کنگ‘‘ اکتوبر یا دسمبر ۲۰۲۶ء کے درمیان ریلیز ہوسکتی ہے۔ اس کی شوٹنگ ۱۰۰؍ دنوں میں دنیا کے متعدد مقامات پر ہوگی۔ سچن جگر فلم کی موسیقی ترتیب دے رہے ہیں جبکہ انیرودھ بیک گراؤنڈ اسکور سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK