Inquilab Logo

نیٹ فلکس نے بھومی پیڈنیکر کی ’’بھکشک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا

Updated: January 31, 2024, 6:46 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بینر’’ ریڈچیلیزانٹر ٹینمنٹ ‘‘ کرائم سنیما ڈراما کے ساتھ۹؍ فروری کو نیٹ فلکس پر آغازکر رہی ہے جو حقیقت پر مبنی واقعات سے متاثر ہے۔

Bhumi Pednekar`s `Bhakshak`. Photo: INN
بھومی پیڈنیکر کی ’’بھکشک‘‘ تصویر : آئی این این

بدھ کو نیٹ فلکس نے بھومی پینڈکر کی آنے والی فلم ’’بھکشک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا۔ جو ایک تفتیشی صحافی کے بارے میں ہے۔ یہ ایک گھناؤ نے جرم کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بینر’’ریڈچیلیزانٹر ٹینمنٹ ‘‘ پھر سے آگیا ہے کرائم سنیما ڈراما کے ساتھ ۹؍ فروری کو نیٹ فلکس پر جو حقیقت پر مبنی واقعات سے متاثر ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار پُلکیت ہیں۔  

فلم کی کہانی ویشالی سنگھ ( بھومی پیڈنیکر)جو ایک تفتیشی صحافی کے بارے میںہے جولڑکیوں کے ایک شیلٹر ہوم میں بدسلوکی کی کہانیوں سے پردہ اٹھاتی ہے۔ سنجے مشرا ، آدتیہ سریواستو اور سائی تہمنکرجیسے اداکار بھی فلم میں نظرآئیں گے۔
گوری خان اس فلم کو گورو ورما کے ساتھ پروڈیوس کررہی ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک کہانی جسےبتانا ضروری ہے۔‘‘ 

بھومی پیڈنیکر نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ روایت سے ہٹ کر فلمیں کرنے کی کوشش کی ہے۔ ’’بھکشک‘‘ ان فلموں میں سے ایک ہے۔ درحقیقت یہ میرے کریئر کی سب سے اچھی فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ میرے لئے ایک اچھاتجربہ تھا، اور میں ’’بھکشک‘‘ جیسی اسکرپٹ ملنے اور’’ویشالی سنگھ‘‘ جیسے کردار ملنے پر بہت شکر گزار ہوں جو ان ایسی بہادر اور طاقتور کہانیوں کو پیش کرتے ہیں۔ میں واقعی کہانی سنانے کی تبدیلی صلاحیتوں پر یقین رکھتی ہوں، اور میں ایسے کردار کا انتخاب کرنے کے لئے پرعزم ہوں جو نہ صرف حدود کو آگے بڑھاتے ہیں، بلکہ ایسے مباحثوں کو بھڑکاتے ہیں جو بامعنی تبدیلی کی رہنمائی کرتے ہیں۔’’بھکشک ‘‘ ایک اہم فلم ہے اور میں اب زیادہ انتظار نہیں کرسکتی کہ دنیا بھر کے مداح اس فلم کو دیکھیں اور اپنی محبت دیں۔‘‘
پُلکیت نے اس فلم کی ہدایت کاری کی ہے جو انہوں نے جیوتسنا ناتھ کے ساتھ لکھی تھی۔
فلم کے فلمسازوں نے کہا کہ ’’یہ کہا نی میرے دل کے بہت نزدیک ہے اور ایک تفتیشی صحافی کے انصاف اور سچائی کی تلاش میں اس کے سفر کو تشکیل دینا بطور ہدایت کار ایک ناقابل یقین حد تک افزودہ تجربہ رہا ہے۔ اس فلم کے لئے میری خواہش پوری دنیا کے مداحوں تک پہنچنا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK