Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیویارک فلم فیسٹیول: ٹموتھی شالامے کی ’’مارٹی سپریم‘‘ کی دھوم

Updated: October 07, 2025, 8:12 PM IST | New York

جوش صفدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’مارٹی سپریم‘‘ نے نیویارک فلم فیسٹیول میں اپنے شاندار ورلڈ پریمیر کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ فلم ناقدین نے اسے ٹموتھی شالامے کے کریئر کا سب سے اہم لمحہ اور ’’زندگی بھر کی کارکردگی‘‘ قرار دیا ہے۔ یہ فلم ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Marty Supreme. Picture: INN
مارٹی سپریم۔ تصویر: آئی این این

ہدایتکار جوش صفدی کی فلم ’’مارٹی سپریم‘‘ نے نیویارک فلم فیسٹیول میں اپنی ورلڈ پریمیر کے بعد شائقین اور ناقدین دونوں کو حیران کر دیا۔ فلم کو سال کے سب سے طاقتور اور پُرجوش سنیما تجربات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ صفدی کی پہلی فلم ہے جس کی ہدایتکاری انہوں نے تنہا کی ہے۔ ان کی پچھلی فلم Uncut Gems کو بھی عالمی سطح پر سراہا گیا تھا، مگر ’’مارٹی سپریم‘‘ کو ان کے فلمی سفر کا نیا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بلیک پنک کی جسو اور زین ملک نیا البم بنا رہے ہیں

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Timothée Chalamet (@tchalamet)

فلم ناقدین کی شاندار رائے
ورائٹی کے رامین سیٹودیہ نے فلم کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ مختلف فلموں کا بہترین مجموعہ محسوس ہوتا ہے جس میں ٹموتھی شالامے نے اب تک کی بہترین کارکردگی ظاہر کی ہے۔‘‘  ڈسکسنگ فلم کے ناقد ڈیاگو اینڈالوز نے کہا کہ ’’مارٹی سپریم‘‘ صفدی کی اب تک کی بہترین فلم ہے، اور شالامے نے زندگی بھر کی کارکردگی پیش کی ہے۔‘‘ اسی طرح ہالی ووڈ رپورٹر کے ڈیوڈ کین فیلڈ نے فلم کو ’’اہم اور پُرجوش فلم سازی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ شالامے کا کردار مارٹی ماؤزر ایسا رول ہے جو وہ ادا کرنے کیلئے پیدا ہوئے تھے۔‘‘ نیکسٹ بیسٹ پکچر کے میٹ نیگلیا نے اسے ’’ایک وسیع و عریض اسپورٹس ایپک جو توانائی سے بھرپور ہے‘‘ قرار دیا، جبکہ انڈی وائر کی این تھامسن نے شالامے کی کارکردگی کا موازنہ ’’دی وولف آف وال اسٹریٹ‘‘ میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے کیا اور پیشگوئی کی کہ اداکار ’’آسکر ایوارڈ کے مضبوط امیدوار‘‘ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’کانتارا چیپٹر ۱‘‘ کا جنون عروج پر، مداح نے دیو کے روپ میں تھیٹر میں دھوم مچادی

فلم کی کہانی اور کاسٹ
’’مارٹی سپریم‘‘ کی کہانی ’’مارٹی ماؤزر‘‘ کے گرد گھومتی ہے جو ایک باصلاحیت مگر غلط فہمیوں کا شکار ٹیبل ٹینس پلیئر، جو ذاتی مشکلات کے باوجود عالمی شہرت حاصل کرتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں گیوینتھ پیلٹرو، اوڈیسا ایزیون، کیون اولیری، ٹائلر دی کریئیٹر، ایبل فیرارا اور فران ڈریشر شامل ہیں۔ پیلٹرو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا کردار شالامے کے کردار کے ساتھ کئی رومانوی مناظر پر مشتمل ہے، جنہیں انہوں نے ’’قدرتی اور باہمی اعتماد پر مبنی‘‘ قرار دیا۔ اطلاعات کے مطابق، ’’مارٹی سپریم‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK